1
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار رابطہ،جس دوران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دوران اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اقدامات اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔ اسحاق ڈار نے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے۔
2
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں مسلح افواج اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ کوہستان اسکینڈل کے زمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جاسکے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بتیسواں اجلاس ہوا ،کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابل شاندار کامیابی پر مسلح افواج اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کے شہداء کے ورثاء کو 50 ،50 لاکھ اور زخمیوں کو 10،10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی،وزیراعلیٰ نے ضلع کوہستان میں مبینہ مالی بے ضابطگی کو سامنے لانے پر نیب کی کارروائی کو خوش آئند قرار دیا اور اس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
3
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا ایونٹ میں واپسی کا اعلان،بھارتی جارحیت کے باعث ملتوی کی گئی پی ایس ایل کا 17 مئی سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے، پی سی بی نے فرنچائز کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے کرکے ان کی دستیابی کی ہدایت کی تھی۔پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کیلئے کئی کھلاڑی اپنی دستیابی ظاہر کرچکے ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوورسیز کھلاڑی رائیلی روسو اور فن ایلن نے بھی واپس آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
4
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کے لئے گرین سگنل مل گیا۔بنگلہ دیشی حکومت نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھیجنے کی اجازت دے دی ہے اور دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 25 مئی سے شروع ہونا تھی تاہم پی ایس ایل فائنل 25 مئی کو ہونے کے باعث ممکنہ طور پر 27 مئی سے شروع ہوگی۔
5
شکیب الحسن پاکستان سپر لیگ 10 کا حصہ بن گئے۔بنگلہ دیشی آلراؤنڈر شکیب الحسن پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شکیب الحسن کو ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پی ایس ایل ٹین کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔