1
’’معرکہ حق‘‘ میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر مناتے ہوئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔یوم تشکر پر ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔یوم تشکر کی مرکزی تقریب پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
2
یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہدِ حقِ خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے، پاکستانی سفیرنے زور دیا کہ لاپتا افراد کے بحران سے نمٹنے کے لئے تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہیں۔
3
امریکا نے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی پر خوشی ہے، دونوں ملکوں کی براہ راست بات چیت چاہتے ہیں۔دونوں ممالک سے کہا ہے براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے، صدرٹرمپ امن ساز ہیں اور امن کی پیشرفت کو سراہتے ہیں۔
4
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی۔افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا، مذاکرات میں تمام چیزوں پر بات ہو گی، بات چیت کیلئے نیوٹرل مقام کا تعین بھی ہونا ہے۔ جنگ بھارت نے شروع کی تھی ہم نے نہیں، ہم نے بھارت کے صرف پے لوڈ گرانے والے طیاروں کو نشانہ بنایا، امریکا نے بھی کنفرم کیا پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا، ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا۔
5
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر کو جاتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے، پاکستان کی قیادت کے بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکا کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، امریکا مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر
6
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خطرے میں ہے۔ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے، پاکستان سیز فائر کو امن کی بنیاد بنانا چاہتا ہے اور تمام تنازعات، بشمول کشمیر، مذاکرات سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو
7
تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں ہم عدالتوں میں دروازہ کھٹکھٹانے آتے ہیں۔ ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ناانصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھی تنقید کی
8
صدر مملکت کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے تعزیت ,صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔انہوں نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔
9
اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی بری ,انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی۔تھانہ چوہنگ پولیس نے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان پر روڈا کی 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام تھآ۔
10
کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں آتشبازی کا اہتمام کیا۔جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، یہ جنگ اللہ کا انعام ہے ہمارے اوپر، دنیا نے ہماری مسلح افواج کی کارکردگی کو تسلیم کیا، یورپ کے مقابلے میں چین کی ٹیکنالوجی کا لوہا بھی پاکستان کے شاہینوں نے منوا دیا۔
11
پی ایس ایل 10: شکیب الحسن لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے .وہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچوں کے لیے شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔شکیب الحسن 17 مئی کو اسلام آباد میں اپنے سکواڈ میں شامل ہوں گے، شکیب کو ڈیرل مچل کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل ہونے پر خوش ہوں
12
پاکستان کی حمایت: بھارت نے ترک ایئرپورٹ کمپنی پر پابندی لگا دی .بھارت نے ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترک ایئرپورٹ سروس کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی۔بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا، بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔
13
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یہ بات قصر الوطن (ابوظہبی کے صدارتی محل) میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کہی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دوستی مزید بڑھے گی اور مضبوط ہوگی، انہوں نے یو اے ای کے 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔
14
اے این ایف کی 8 کارروائیوں میں 116.36 کلو گرام منشیات ضبط اور افغان باشندے سمیت 11 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ اوراسلام آباد میں کارروائیاں کیں، 84 کلو چرس، 16کلو800گرام افیون، 15 کلو ہیروئن، 556 گرام وزنی 1100 ایکسٹیسی گولیاں پکڑی گئیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
15
آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب روپے مقرر کر دیا گیا۔ایک دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی شرح نمو اور مہنگائی کے باعث ٹیکس آمدن 13 ہزار 275 ارب روپے رہ سکتی ہے، 1030 ارب روپے سے زائد انفورسمنٹ اور پالیسی اقدامات سے اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان ورچوئلی مذاکرات میں ٹیکس اہداف فائنل ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کی تجویز سے آئندہ مالی سال انفورسمنٹ اقدامات سے 600 ارب روپے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔آئی ایم ایف نے تمباکو، بیوریجز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ٹرانسفارمیشن پلان، رئیل ٹائم ڈیٹا پروڈکشن ڈیٹا، ڈاکیومینٹیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
16
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
17
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیاپٹرول کی قیمت252 روپے63پیسے پر برقرار رہے گی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے لٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔لائٹ ڈیزل 4روپے 68 پیسے سستا، نئی قیمت 150 روپے65 پیسے فی لٹر ہوگئی،مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے کمی کے بعد 164 روپے65 پیسے کا فی لٹرہوگیا۔