1
کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: محکمہ خزانہ کے 10 افسران معطل,جن میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیںخیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران کو معطل کردیا۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ معطل کئے گئے افسران میں ایک گریڈ 18 اور3 گریڈ 17 کے افسران شامل، گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کا ایک سرکاری ملازم بھی کرپشن معاملے میں معطل کیا گیا۔
2
بھارت کے دفاعی بجٹ میں 500 ارب روپے اضافے کا فیصلہ,غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے سر پر جنگی جنون سوار ہے، بھارت کے دفاعی بجٹ میں مزید 500 ارب روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت دفاعی بجٹ بڑھانے کیلئے سپلیمنٹری بجٹ پیش کرے گی، بھارت رواں سال کے دفاعی بجٹ میں پہلے ہی 9 فیصد اضافہ کرچکا ہے۔
3
بجٹ 2025-26 کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں گاڑیوں، پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا، 4 سے 7 فیصد والے سلیب میں بھی بتدریج کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد عائد ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی تجویز ہے، برآمدات 5 ارب ڈالر بڑھانے کیلئے صنعتی خام مال پر ٹیکس میں کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ریونیو میں اضافے کیلئے معیشت کو دستاویزی بنانے پر زور دیا ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی یکم جولائی 2025 سے شروع ہوگی۔
4
پاکستان نے پہلے گرین سکوک بانڈ کا اجراء کردیا پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کے اجراء کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور اسے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔پاکستان نے جمعہ کو پی ایس ایکس میں اپنے پہلے ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ کا اجراء کردیا، جس کی مالیت 30 ارب روپے ہے۔
5
تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔ مرکزی بینک کے مطابق تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے10 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ریکارڈ ایک ارب88کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ گزشتہ مالی سال کے 10ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب34کروڑ ڈالر خسارے میں رہا تھا۔


