1
بنیان مرصوص: وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا کے ورثا کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ کا اعلان ,آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جب کہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ بجا کروطن سے محبت کا اظہاربھی کیا گیا۔ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔تقریب سے خطاب
2
تارکین وطن نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے,اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے اپریل میں8 ہزار 802 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے اور اسی ماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 56 ماہ میں 10.18ارب ڈالر جمع کرائے جاچکے ہیں۔
3
پاکستان سے شکست کھائے بھارتی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے لگے اور اب ترکی کو حملے کی دھمکیاں دینے لگے۔بھارتیوں نے ترکی کو اپنے میزائل ’براہمسترا‘ سے حملے کی دھمکی دی ہے جو 6 منٹ کے اندر ترکی کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ دعویٰ ایک بھارتی نیوز ایجنسی میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے ذریعے سامنے آیا ہے جس کو اسپانسر اس کی بدنام زمانہ دہشتگردی اور جاسوسی کی ایجنسی ’را‘ نے کی ہے۔بھارت ممکنہ طور پر کسی دور دراز کے دشمن جیسے ترکی کے خلاف براہموس میزائل کا استعمال کسی دوسرے ملک کے خودمختار پانیوں میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز یا جنگی بحری جہاز سے لانچ کر کے کر سکتا ہے جو انقرہ کے قریب واقع ہو۔
4
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا۔مخالفین نے پوری کوشش کی کہ کسانوں سے احتجاج کرائیں لیکن کسان پروپیگنڈے میں نہیں آئے۔جن کسانوں نے گندم کی تاریخی فصل اگائی، انہیں ایک ہزار مفت ٹریکٹر بطور انعام دیے ہیں اور 20 ہزار ٹریکٹرز مزید دینے جا رہے ہیں۔ بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، نفرت کی سیاست ختم ہوئی تو پاکستان ترقی کررہا ہے۔ لاہور میں ٹریکٹر تقسیم کی تقریب سے خطاب
5
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ قرار دیدیا۔ غزہ پر حملہ ہوا تو مودی نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا، پاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ ہے۔عرب حکمراں ہوش میں آجائیں اور اسرائیل کو تسلیم نہ کریں، کوئٹہ میں فلسطین مارچ سےخطاب
6
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں 31سال بعد صلح ہوگئی۔باجوڑمیں ماموند عمر خیل قبائل کے دوگروپوں خڑی خیل اور المازے میں 31سال پہلے متنازع زمین پر مسلح تصادم شروع ہوا تھا جس میں اب تک 71 افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے ۔انتظامیہ کی کوششوں سے ا ب فریقین میں صلح ہوئی جس کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔صلح تقریب میں ڈپٹی کمشنر،ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول حکام اور فریقین بھی شریک ہوئے