جیو نیوز ہیڈلائنز 6بجے
1
‘بھارت نے پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا، پاکستان نے ثابت کیا کہ عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا پاکستان نے ثابت کیا کہ عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 6 جنگی طیارے گرائے۔متعدد دوست ممالک کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، سیز فائر کے لیے دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں، مستقبل میں بھی کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
2
جے شاہ کا بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام، چیئرمین آئی سی سی کے دوغلے پن پر شدید تنقید,آسٹریلیا کے معروف صحافی میلکم کون نے جے شاہ کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پر تو کرکٹ بیٹ پر امن کی علامت ’فاختہ‘ کی تصویر لگانے پر پابندی لگائی تھی مگر بھارتی وزیرداخلہ کے بیٹے اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کو کھلم کھلاسپورٹ کررہے ہیں۔
3
اسٹیٹ بینک نے پین سے لکھی تحریر والےکرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔یٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے۔یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
4
ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارا 51 ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں 49، سکھر اور دادو میں 48، جیکب آباد میں 47 اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، لاہور اور فیصل آباد میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر رہا۔ لاہور میں گرمی کی شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی، گرمی کی وجہ سے شہر میں بیماریوں میں بھی اضافہ،گلے کی تکلیف، زکام اور بخار تیزی سے پھیلنے لگا۔