مٹیاری ( ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ مٹیاری میں پلیجانی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ،مسافر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ،ٹریک کو جلد کلیئر کرانے کی کوشش جاری ۔

تفصیل کے مطابق مال بردار ٹرین روہری سے کوٹری جا رہی تھی کہپلیجانی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی جس سے ٹریک بند ہو گیا جس کے بعد اس ٹریک پر آنے والے تمام مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا

،ریلوے حکم کے مطابق ٹریک کی بھالی پر کام جاری ہے ،جلد ہی ٹرئیک بحال کر دیا جائے گا