گھوٹکی(ای پی آئی ) گھوٹکی پولیس کی کچے میں رونتی کے مقام پر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی اسلام آباد اور ساہیوال سے اغواء کئے گئے مغوی بازیاب کرا لئے گئے ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی ،

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو مغویوں کو چھوڑ فرار ہوگیےمغوی شکیل خان اسلام آباد اور ابوبکر خانیوال کے رہائشی ہیں ایس ایس پی گھوٹکی دونوں کو اغوا کاروں نے دوماہ قبل شادی کے جھانسہ دیکر بلایا اور اغوا کرلیا تھا

بازیاب شہریوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے کامیاب ٹارگٹڈآپریشن پر ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثاء سے 3 کروڑ تاوان طلب کر رکھا تھا