1
جنگ بندی کے لئے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لئے پرعزم ہے، صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
2
پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا،، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔میڈیا ہمارا فخر ہے ، میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شاندار رہا، ہمارے میڈیا نے جو جواب بھارتی میڈیا کو دیا وہ یادگار ہے۔ کیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا، ہمیں فخر ہے، چیف آف آرمی جنرل سید عاصم منیر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
3
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر ترکیہ سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کردیے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ترکیہ سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کرد یے گئے ہیں، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ترکیہ کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں، ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔اس سے قبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی تھی، اس کے علاوہ بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں ہوائی اڈوں پر خدمات فراہم کرنے والی معروف ترک کمپنی سیلیبی نے بھارت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔
4
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانے پر سب سے زیادہ سراہا گیا، میں پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتا، ہم تجارت کریں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا بھی برملا اعتراف کیا۔ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔بھارت کے معاملے میں تو وہ پُریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی ہے، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے۔پاکستانی ذہین لوگ ہیں۔ وہ حیرت انگیز اشیا بناتےہیں، حیرت ہے کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا۔
5
محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ,وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپ سکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
6
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کر دی، صرف 3 ماہ میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے فراہم کر دیئے گئے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا، نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے ہیں، پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے 3 ارب 42 کروڑ روپے کے لون لے لئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹرآسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010 افراد کو 18 ارب روپے کے لون جاری کیے گئے ہیں، چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ 4 ہزار افراد کو 43 ارب روپے کے قرض کا اجراء کیا گیا ہے۔
7
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف ہونے پر جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا۔سابق وزیر خارجہ کے وکیل رانا مدثر کے مطابق فجر کی نماز کے بعد شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف ہوئی، جیل کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا، طبیعت نہ سنبھلنے پر شاہ محمود قریشی کو ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔
8
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔پانچ اکتوبر ، جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
9
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسز ہیں، انہیں ختم ہو جانا چاہیے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
10
پنجاب: عدلیہ کو سٹے آرڈر درخواستوں پر15 دن کے اندر فیصلے کرنے کا حکم ,چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009 پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلے کے متن کے مطابق سٹے آرڈر کی درخواستوں پر 15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے، سول اپیل زیر دفعہ 104 جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ہے اس کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔
11
جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہو گئی جبکہ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی جس میں سرکاری پراسیکیوٹر، وکلائے صفائی ملک فیصل، ان کی ٹیم اور ملزمان عدالت پہنچے۔دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کے گواہوں کے عدالت نہ آنے پر جیل ٹرائل ایک بار پھر ٹل گیا جبکہ 26 نومبر تحریک انصاف احتجاج سے متعلق 23 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔علاوہ ازیں سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں بھی عدالت میں حاضر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔بعد ازاں عدالت نے 26 نومبر تحریک انصاف احتجاج سے متعلق 32 کیسز کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی، آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
12
بھارت کا دریائے چناب کے پانی میں پاکستان کا حصہ کم کرنے پر غور ,چھ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ 22 اپریل کے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ تینوں آبی ذخائر دریائے سندھ کی شاخیں ہیں اور انہیں بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔دو ذرائع نے بتایا کہ زیر بحث اہم منصوبوں میں سے ایک دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے 120 کلومیٹر تک بڑھانا ہے جو بھارت سے گزر کر پاکستان کے اہم زرعی مرکز پنجاب کے علاقے تک جاتی ہے، یہ نہر سندھ طاس معاہدے پر دستخط ہونے سے بہت پہلے انیسویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔چار ذرائع نے ان مذاکرات اور دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کو آب پاشی کے لیے دریائے چناب سے محدود مقدار میں پانی نکالنے کی اجازت ہے لیکن ایک وسیع نہر، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کھودنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بھارت کو 150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی موڑنے کی اجازت دے گی جو موجودہ تقریباً 40 کیوبک میٹر سے بہت زیادہ ہے۔
13
تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہاکہ مذاکرات انہی کے ساتھ ہوتے ہیں جن کے پاس طاقت ہوتی ہے۔مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی میں کوئی ابہام نہیں، اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو کسی ڈیل کے لئے نہیں ہو رہے، تحریک انصاف مذاکرات کی حامی ہے۔حکومت کے پاس کچھ دینے یا ہم سے مذاکرات کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے ہماری تحریک میں تاخیر ہوئی، پاک،بھارت تنازع کے دوران بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا کردارمثبت رہا۔
14
جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اسمان منزہ اور لدھا تک سڑک بند رہے گی، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند رہے گی، عوام سے گزارش ہے ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
15
بلوچستان کے علاقے خضدار نال میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے، اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز اور محمد علی شامل ہیں، حملے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا،
16
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں کے جواب نے ہمسایوں کو جنگ بند کرنے پر مجبور کردیا۔ آج ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانیں دی، ہندوستان کے تمام دوست چیختے رہے کہ اب جنگ بند کرو، جب ہم نے جواب دیا تو ان کو پتہ چلا کہ ہمارے پاس کتنی طاقت ہے۔آج یوم تشکر منا کر خیبرپختونخوا کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ متحد ہیں، ہندوستان نے حملہ کیا تو ہمارے فضائیہ نے انہیں جواب دیا، ایسا جواب ہمارے شاہینوں نے دیا کہ دشمن کے ہمسایوں نے کہا کہ جنگ بند ہونی چاہیے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا یوم تشکر نائٹ سے خطاب
17
روسٹن چیز ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر ,ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ کریگ بریتھویٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے مارچ 2025 میں کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اسپن بولنگ آل راؤنڈر 33 سالہ روسٹن چیز کو ایک جامع انتخابی عمل کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا، اس عمل میں نفسیاتی ٹیسٹنگ بھی شامل تھی تاکہ قیادت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے، دیگر امیدواروں میں جان کیمبل، ٹیون ایملاچ، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریوز اور جومیل واریکن شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نئے کپتان نے ساتھی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے، وہ اس ذمہ داری کو سمجھتے ہیں اور ان میں وہ قیادت کی خصوصیات ہیں جو ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے ضروری ہیں۔روسٹن چیز نے مارچ 2023 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور اب وہ 25 جون سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ہوم سیریز میں بطور کپتان اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔
18
پی ایس ایل میلہ آج سے دوبارہ شروع، پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے .پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے، میچ رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
19
بجٹ اہداف بارے سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا .دستاویز کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈی نیشن کمیٹی بجٹ اہداف کو طے کرے گی، وزیرخزانہ 2 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان بجٹ تجاویز پر اتفاق ہو رہا ہے، آئی ایم ایف ایف بی آر کے ٹیکس آمدن اہداف پر مطمئن ہوگیا۔