1
پاکستان تحریک انصاف کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ,حتمی مشاورت جاری ہے، ریاست یا اداروں سے نہیں لڑنا چاہتے لیکن ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کہتے ہیں حتمی مشاورت جاری ہے، ریاست یا اداروں سے نہیں لڑنا چاہتے لیکن ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا۔ با اختیار لوگوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر
2
سندھ کے بجٹ کی تیاریاں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع, ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 65 ارب روپے متوقع ہے۔ سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہونگے۔سندھ حکومت کے 26-2025ء کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 959 روپے تھا۔نئے بجٹ میں اضلاع کیلئے 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پچھلے سال اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 55 ارب مختص تھا، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں بجٹ 15 فیصد زیادہ رکھا جائے گا، صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہونگے۔
3
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا نظر انداز اسکولز چلانے کا فیصلہ,ٹھیکے پردیئے اسکولوں کا اسٹاف نئےسرکاری اسکولز میں تعینات ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب کےمطابق 1961سرکاری اسکولوں میں 26 ہزار سے زائد اساتذہ مامور ہوں گے،کسی استاد کی نئی بھرتی نہیں ہوگی،جن اسکولز میں اساتذہ زیادہ ہیں وہاں سےنئےاسکولزمیں تبادلے ہوں گے۔ اسکولز ٹھیکے پر دینے کے بعد 43960 اسٹاف کی سیٹیں ختم ہورہی تھیں،گزشتہ دس سال سےاسکولزموجود تھےمگر اساتذہ بھرتی نہیں ہوئے، پنجاب کی ہرتحصیل میں15سے20 سرکاری اسکولز کا اضافہ ہوگیا،کوئی نئی بھرتی نہیں کی پہلے سے موجوداساتذہ تعینات کر دیئے،محکمہ خزانہ پنجاب نےمحکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو منظوری دیدی۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات
4
خضدار: مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، لیویز کے 4 جوان شہید,حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔لیویز حکام کے مطابق خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کردیا، فائرنگ سے لیویز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بہادر جوانوں نے جرأت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری میں پہنچ گئی،
5
بجٹ 2025-26 کیلئے آئی ایم ایف سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری,بعض پرزہ جات پرموجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا۔4 سے 7 فیصد والے سلیب میں بھی بتدریج کمی کی تجویز ہے۔ ایف بی آرزرائع کےمطابق گاڑیوں پرموجودہ 15 سے 90 فیصد عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں سالانہ 20 فیصد کمی کی تجویز ہے،ذرائع کےمطابق پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی متوقع ہے،زرعی آمدن پرٹیکس وصولی یکم جولائی 2025 سےشروع ہو جائے گی،صوبائی اسمبلیاں قانون سازی پہلے ہی مکمل کرچکی ہیں۔نئے بجٹ میں اگلےپانچ سال میں ملکی برآمدات میں 5 ارب ڈالر اضافے کیلئےصنعتی خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء پر ٹیکس میں بتدریج کمی کا پلان ہے،ان میں ٹیکسٹائل، کیمکلز،آٹو پارٹس،پلاسٹک،کیمکلز، لوہا اور اسٹیل انڈسٹری شامل ہیں۔آئی ایم ایف نےریونیو میں اضافےکیلئے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اورخاص طور پر تمباکو، مشروبات، پوائنٹ آف سیل اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو موثربنانے پر زور دیا ہے