1
شان مسعود کیلئے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، ذرائع کے مطابق اگر کپتان شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹایا گیا تو سعود شکیل ممکنہ اُمیدوار ہو سکتے ہیں تاہم نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم ہوگی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شان مسعود جنہیں نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا ان کی کپتانی میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکست ہوئی۔
2
علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار،پارٹی ورکرز کی زوم میٹنگ میں علیمہ خان پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگانے والی کنول شوزب نے انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی۔کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ آپا میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے کے خلاف استعمال کیا گیا۔کنول شوذب کی بات پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، تم نے جو کہا ٹھیک ہے، ہمارے خلاف بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے۔
3
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج ہو گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
4
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کا ایران سے مقابلہ ہوا جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایران کو 0-14 سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم ، سعید اختر اور محمد حارث کی نمایاں پرفارمنس رہی جب کہ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستاں کا سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر ٹو ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
5
ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 2058 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگیا ہے۔
6
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کرپاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانےکےلیے کام کررہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کررہے ہیں، برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی پر بھی کام جاری رکھا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی میڈیا سے گفتگو
7
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔ ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں۔ ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے، اللہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو