1
پنجاب: عدلیہ کو سٹے آرڈر درخواستوں پر15 دن کے اندر فیصلے کرنے کا حکم،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009 پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلے کے متن کے مطابق سٹے آرڈر کی درخواستوں پر 15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے، سول اپیل زیر دفعہ 104 جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ہے اس کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔
2
بھارت کا دریائے چناب کے پانی میں پاکستان کا حصہ کم کرنے پر غور،چھ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ 22 اپریل کے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ تینوں آبی ذخائر دریائے سندھ کی شاخیں ہیں اور انہیں بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔دو ذرائع نے بتایا کہ زیر بحث اہم منصوبوں میں سے ایک دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے 120 کلومیٹر تک بڑھانا ہے جو بھارت سے گزر کر پاکستان کے اہم زرعی مرکز پنجاب کے علاقے تک جاتی ہے، یہ نہر سندھ طاس معاہدے پر دستخط ہونے سے بہت پہلے انیسویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔چار ذرائع نے ان مذاکرات اور دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کو آب پاشی کے لیے دریائے چناب سے محدود مقدار میں پانی نکالنے کی اجازت ہے لیکن ایک وسیع نہر، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کھودنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بھارت کو 150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی موڑنے کی اجازت دے گی جو موجودہ تقریباً 40 کیوبک میٹر سے بہت زیادہ ہے۔
3
روسٹن چیز ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ کریگ بریتھویٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے مارچ 2025 میں کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اسپن بولنگ آل راؤنڈر 33 سالہ روسٹن چیز کو ایک جامع انتخابی عمل کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا، اس عمل میں نفسیاتی ٹیسٹنگ بھی شامل تھی تاکہ قیادت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے، دیگر امیدواروں میں جان کیمبل، ٹیون ایملاچ، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریوز اور جومیل واریکن شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نئے کپتان نے ساتھی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے، وہ اس ذمہ داری کو سمجھتے ہیں اور ان میں وہ قیادت کی خصوصیات ہیں جو ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے ضروری ہیں۔
4
آئی ایم ایف کا وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کریں۔خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی، صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف کو صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین کرائی ہے۔
5
بجٹ اہداف بارے سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگادستاویز کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈی نیشن کمیٹی بجٹ اہداف کو طے کرے گی، وزیرخزانہ 2 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان بجٹ تجاویز پر اتفاق ہو رہا ہے، آئی ایم ایف ایف بی آر کے ٹیکس آمدن اہداف پر مطمئن ہوگیا۔


