1
لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کیسز کے 49 ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، دو رکنی بینچ 19 مئی کو سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز کے 49 ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 مئی کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
2
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش، انہوں نے کہا ٹی وی پر بیٹھ کر میرے خلاف بے بنیاد رشوت کی پیش کش کا الزام لگایا گیا، جس کا نقصان پوسٹر اور پمفلٹ سے زیادہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت مقامی عدالت کے جج یلماز غنی نے کی۔ وزیراعظم شہبازشریف بذریعہ ویڈیو لنک سیشن کورٹ لاہور میں پیش ہوگئے۔
3
تربت میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک،پولیس کے مطابق تربت کے علاقے آپسر میں نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔
4
امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے، ایرانی صدر کا اعلان،کسی ملک کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، ایران اپنی فوجی، سائنسی اور جوہری کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا، ایران کسی ملک کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا، صدر ٹرمپ کبھی امن کی بات کرتے ہیں اور کبھی دھمکی دیتے ہیں۔ ایران امریکی صدر کے بیان پر کیسے یقین کرے، دھمکیاں ہمیں اپنے جائز حقوق سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کرسکتیں، ایران اپنی فوجی، سائنسی اور جوہری کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔


