1
پی ٹی آئی کا اتحادیوں کیساتھ ملکر وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور,ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور ان کی بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا، بانی نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے، اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔
2
پاکستان سے کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ,بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔بی سی سی آئی کے اہلکار کے مطابق ابھی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کیا گیا ہے،
3
(آئی ایم ایف) نے پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے ( 31.4 ارب ڈالرز) سے زائد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک نجکاری سے کوئی آمدنی نہیں ہوگی۔بیرونی مالیاتی فرق 26-2025 کے اگلے بجٹ میں 19.75 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے اور مالی سال 27-2026 میں یہ 19.35 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق 28-2027 تک مجموعی غیر ملکی ذخائر 23 ارب ڈالر ہونگے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.85 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جب کہ ترسیلات زر بڑی حد تک 36 ارب ڈالر کے اسی بریکٹ میں رہیں گی۔ پاکستان کیلئے ایک اور آئی ایم ایف قرض حاصل کئے بغیر بیرونی مالیاتی خلاء کا انتظام کرنا چیلنج ہوگا۔ بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم مزید تیز کر دی گئی ہے، وزیر خارجہ اساحق ڈار دو روزہ دورے پر آج چین جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کا دورہ کرینگے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد امریکا اور یورپ کا دورہ کریگا۔
4
پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان, محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آئندہ3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے جس دوران درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
5
پشاور میں ایک گھر پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پشاور پولیس کے مطابق واقعہ خٹکو پل کے علاقے میں پیش آئے جہاں ایک گھر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
6
پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گاذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کے لیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف ای ڈی اور سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لیے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائیں گی۔ آئی ایم ایف قرض کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے، کاربن لیوی عائدکرنے کا فیصلہ بھی مذاکرات میں کیے جانے کا امکان ہے جبکہ دفاع، ترقیاتی پروگرام اور سبسڈی کو بھی ان مذاکرات میں حتمی شکل دی جائے گی۔
7
خواتین اساتذہ کا ڈیوٹی سے انکار ،خیبر میں اسٹاف کی کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز اسکول بند ,ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔
8
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کر دی. ایف بی آر نے افغانستان کے لیے پاکستان کے راستے جانے والے تجارتی سامان پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس نافذ کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ کے لیے استعمال ہونے والی "ریوولونگ انشورنس گارنٹی” کو ختم کر کے 100 فیصد قابل نقد بینک گارنٹی کا قانون نافذ کر دیا ہے، جو کم از کم ایک سال کے لیے مؤثر ہوگی اور پاکستان میں قابل وصول ہو گی۔ اس کا مقصد تجارتی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانا اور اسمگلنگ کے امکانات کو کم کرنا ہے۔
9
آئی ایم ایف کا ای آبیانہ نظام لاگو کرنے پر زور, وزارت آبی وسائل کے مطابق اس طرح چاروں صوبوں سے 300ارب سے 325 ارب روپے تک آمدنی ہو سکتی ہے جو آبپاشی نظام کو بہتر بنانے اور مستقبل میں پانی کے قومی منصوبوں جیسے ڈیم بنانے کیلئے کام آسکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ روز اپنا پہلا جائزہ مکمل ہونے پر جاری روپوٹ میں کہا کہ ای۔آبیانہ نظام لاگو کرنے سے واٹر منیجمنٹ کو موثر ومضبوط بنایا جاسکتا ہے تاہم وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے پانی کی قیمت طے کرنے کے عمل پر پہلے سے کام شروع کرچکی ہے، جس میں ڈیموں سمیت قومی آبی منصوبے شامل ہیں ایک ٹاک فورس سے 2012ء میں سفارش کی تھی کہ ڈائریکٹر گراؤنڈ واٹر کو پمپ کرنے پر 25۔80ڈالرز لاگت آتی ہے جو ایک سال میں سطح پر ایکڑ پانی کی قیمت ہونی چاہیے۔