1
غیرملکی سفارتکار کو معلومات دینے کا الزام، اے ایس آئی ظہور بری,اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرملکی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سزا پانے والے پولیس اہلکار کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی اپیل منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی ظہور کی سزا کالعدم قرار دے دی ہے۔ اے ایس آئی ظہور پر الزام تھا کہ اس نے غیر ملکی سفارتکار کو حساس معلومات فراہم کیں۔ ان کے خلاف 2021 میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خصوصی عدالت نے 2024 میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سزا کو معطل کر رکھا تھا۔ اب جسٹس محسن اختر کیانی نے ظہور کی سزا کے خلاف دائر اپیل منظور کر لی ہے۔
2
عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹرویز پر ایئر ایمبولینس کی سہولت پر کام ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان میں موٹرویز پر ایئر ایمبولینس کی سہولت پر کام ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے مستفید ہوں گے ۔دوران سفر حادثات میں زیادہ شرح اموات پر تشویش ہے، زخمیوں کو کم سے کم وقت میں اسپتال پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔پاکستان میں ذرائع مواصلات میں بتدریج بہتری لا رہے ہیں، شہریوں کو ای ٹیگ اور دیگر آٹو سہولیات سے آگاہی دے رہے ہیں۔
3
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار,نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہبازگل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے، پی ٹی اے کو ابھی تک حکومت کی جانب سے کارروائی کی منظوری نہیں ملی۔ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی فہرست یوٹیوب انتظامیہ کو بھی ارسال کردی گئی۔احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔
4
بجٹ 2026ء پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات کا آغاز, وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدن اور اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد 22 مئی تک بجٹ مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں قیام کرے گا۔ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے بجٹ مذاکرات شروع ہو گئے، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدن اور اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن حکام شامل ہیں جبکہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات شیڈول ہیں۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن، وزارت پیٹرولیم حکام بھی آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کررہے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 22 مئی تک تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
5
عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس، صدر پی ٹی آئی لاہور کی ضمانت میں توسیع,عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی گئی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی۔ پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی اور بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے کیس پر سماعت کی، کیس کی اگلی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔
6
سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیاغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے اعلان کیا شام کا قرضہ ادا کردیا گیا ہے شام اب مقروض نہیں رہا اور نئے قرضوں کے لیے اہل ہے۔ورلڈ بینک نے کہا کہ 14 سال بعد شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرینگے، پہلا منصوبہ بجلی کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہوگا، کیونکہ یہ طبی سہولیات، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے اہم ہے۔
7
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے.بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر میں پروسٹیٹ کینسرکی تشخیص ہوئی ہے جو انُ کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ بائیڈن کو 82 سال کی عمر میں موذی مرض لاحق ہوا ہے۔ اہلخانہ کی علاج کیلئے مشاورت جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے سابق صدرکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق نائب امریکی صدرکملاہیرس نے بھی جوبائیڈن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔


