اسلام آباد(ای پیآئی )حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے کیپٹو پائور لیوی ٹیرف میں کمی کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پچھلے ماہ بجلی سات روپے اکتالیس پیسے فی یونٹ ریلیف دینے کے علاوہ صارفین کو مزید ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کی شرط پرعائد شدہ کیپٹوپاورلیوی سے بجلی سستی کرنےکامنصوبہ تیارکرلیا ہے-
کیپٹوپاورلیوی سے پہلے مرحلےمیں بجلی نوےپیسےفی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ لگایاگیاہےتاہم حکومت کوتوقع ہےکہ کیپٹو پاورلیوی کےبڑھنے پربجلی مزیدسستی ہوگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےکیپٹوپاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکاپلان آئی ایم ایف کوشیئرکردیاہے۔کیپٹوپاورپلانٹس پرمرحلہ وار 20فیصدتک لیوی عائد کرنےکا آرڈیننس جاری کیا گیاجس کے تحت لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کوٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی۔کیپٹوپاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصدلیوی کانفاذ کیا گیا۔
کیپٹوپاورپلانٹس پر جولائی2025میں لیوی کی شرح 10فیصد اورفروری2026 میں15جبکہ اگست2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی20فیصدہوجائے گی۔ لیوی کی رقم پاور سیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی۔لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی اورمستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کردی جائےگی۔ہرکیپٹو پاور پلانٹ گیس یاایل این جی کےاستعمال پروفاقی حکومت کولیوی ادا کرنےکاپابند ہوگا،لیوی اوگرانوٹیفکیشن کےمطابق مقررکردہ سیل پرائس سےاوپر کی قیمت پرعائد ہوگی۔لیوی کےاستعمال سےمتعلق سالانہ رپورٹ ہر مالی سال کےختم ہونے پر تین ماہ کےبعد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔


