پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے کے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا فخر ہے کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال پاکستان دنیا بھر کے ہزاروں سکھ یاتریوں کی میزبانی کرتا ہے۔ پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب تک ویزا فری رسائی دیتا ہے، پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا الزام بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔درحقیقت بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان
2
الیکشن کمیشن ملازمین کو 5 ماہ میں 4 اعزازیوں سے نواز دیا گیاالیکشن کمیشن ملازمین کو دیے گئے اعزازیئے کی دستاویزات سامنے آگئیں، دستاویز کے مطابق کروڑوں روپے کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیے گئے۔ ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں الیکشن کمیشن کے مختص بجٹ سے اعزازیے دیے گئے۔دستاویز کے مطابق گریڈ 2سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں دی گئیں، گریڈ 11 سے 17 کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ ملا، گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو 2بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔انضباطی انکوائریوں یا مقدمات کا سامنا کرنے والے ملازمین کو یہ اعزازیے نہیں دیے گئے۔
3
بشریٰ بی بی کے خلاف درج انتیس مقدمات میں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت میں بارہ جون تک توسیع کر دی۔سیشن کورٹ نےبانی پی ٹی آئی کے چھ اور بشریٰ بی بی کے ایک مقدمے میں ضمانتوں میں سترہ جون تک توسیع کی جبکہ بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجدعلی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کو خاوند اور وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کے بعد ضمانت میں بارہ جون تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی پر گزشتہ سال نومبر کے احتجاج میں کردار پر راولپنڈی اور اٹک کے تھانوں میں انتیس مقدمات درج ہیں۔
4
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر,درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ بلاول بھٹو بیک وقت پیپلزپارٹی اورپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کےرکن ہیں،جوکہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،الیکشن ایکٹ کےتحت بیک وقت2سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کےتحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے، اسپیکرقومی اسمبلی سے استدعا ہے کہ وہ بلاول بھٹوکی نااہلی کیلئےریفرنس بھیجنے کی ہدایت کریں۔
5
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیاریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے،محکمہ اسکول ایجوکیشن،ہیلتھ،ٹرانسپورٹ،لوکل گورنمنٹ،ریسکیو الرٹ جاری کیاگیا،20مئی سے 24 مئی تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوکےخدشات ہیں،آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق 24مئی تک درجہ حرارت5سے7ڈگری سینٹی گریڈمعمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے،
6
مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز) کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں سال 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران 222.98 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ واجب الادا رقوم کی شرح میں ڈیپازٹس کے مقابلہ میں 8.2 فیصد کمی اور قرضوں کی فراہمی میں 8.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس بینکاری کے شعبہ کی جانب سے 48.3 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے جبکہ سال 2024 کی آخری سہ ماہی میں ایم ایف بیز کی جانب سے قرضوں کی فراہمی 223 فیصدکے نمایاں اضافہ سے 156 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ اثاثہ جات کے مقابلہ میں قرضوں کی فراہمی 8.9 فیصد کی بڑھوتری سے 11.1 فیصد کے مقابلہ میں 20 فیصد تک بڑھ گئی۔
7
بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کو فیک قرار دیدیاچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کہا تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ ہے نہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ واضح کردیا کہ مذاکرات کرنا ہماری خواہش ضرور ہے تاہم اس مرتبہ پہل فیصلہ سازوں نے کرنی ہے۔ ملک کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔بانی پی ٹی آئی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی بات میرے علم میں نہیں، پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔
8
وزیراعظم شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا داعی قراردے دیاکراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق میں ساتھ دینے پر چین سمیت تمام دوست ملکوں کا شکریہ کیا، کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ امریکی صدرخطےمیں سلگتی آگ کوبھانپ چکےتھے، آج پاکستان عالمی سطح پر دوباہ اپنے مقام پر آکھڑا ہوا ہے، کہا امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مخلصانہ کردار ادا کرنے کی بات بہت اہم ہے۔


