1
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار,ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے تا حال پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے کشمکشِ کا شکار ہے۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے کئی آپشن بھی بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے سیریز کے کسی آپشن پر جواب نہیں دیا۔
2
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کی ہے، ابھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ڈٹ کر کھڑے رہیں۔اسد قیصر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کے حوالے سے کہی، عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی اور نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔
3
کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ۔آڈٹ رپورٹ 2017-2022کے دورانیہ پر مشتمل ہے جس کے مطابق بلوچستان میں ایک ارب 77کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں اور 31کروڑ سے زائد کے گورنمنٹ ٹیکسز وصول ہی نہیں کیے گئے جب کہ 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
4
اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جانب سے 2 لڑکوں کو چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔2 نوعمر لڑکوں پر تشدد کا واقعہ لاہور پولیس کی چوکی سبزی منڈی میں کچھ عرصہ قبل پیش آیا تھا۔اے ایس آئی بلال نے ان دو لڑکوں کو ایل سی ڈی چوری کے الزام میں حراست میں لیا اور پھر چھڑی سے تشددکا نشانہ بنایا، دوران تشدد لڑکوں کو گالیاں بھی دی گئیں، لڑکوں نے چیخ و پکار کی لیکن تھانیدار نے ایک نہ سُنی، جرم ثابت نہ ہونے پر بغیر کارروائی لڑکوں کو رہا بھی کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو فوری مقدمہ درج کرکے اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
5
مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے بیٹی کے اغوا اور اس سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 29 جنوبی کے رہائشی یاسین نے رواں سال 12 فروری کو تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو 3 افراد نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے یاسین اور اس کی بیٹی کے بیان پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواکے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے جس کی رپورٹ آنا باقی تھی ۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ یاسین نے اپنے مخالفین کو بیٹی کے اغوا اور زیادتی کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا۔لڑکی نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے نہ تو کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے یاسین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
6
امریکا میں سفیر پاکستان کا دورہ کیلیفورنیا،بزنس لیڈرز اور کمیونٹی شخصیات سے ملاقات,رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا کے سینیٹر باب آرچولیٹا سے لاس اینجلس میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکن پاکستانی مئیر آرٹیشیا علی سجاد بھی موجود تھے۔پاکستان امریکن چیمبرز آف کامرس کی جانب سے سفیر پاکستان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے ممتاز اراکین اور ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ملبوسات، خوراک و مشروبات، تعمیرات، اور وینچر کیپیٹل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ 2024 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 7.5 بلین امریکی ڈالر تھا اور پاکستان کی امریکا کو برآمدات اس کی عالمی ترسیل کا تقریباً 20 فیصد ہیں۔ انہوں نے تجارت کے حجم کو مزید وسعت دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
7
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہمایوں اختر نے کہا ہےکہ اگر ہمیں ریونیو بڑھانا ہے تو صنعتوں کو فعال کرنا پڑے گا۔ پاکستان کے لیے سب سے بڑا سورس آف ریونیو انڈسٹری ہے، اگر ہمیں ریونیو بڑھانا ہے تو صنعتوں کو فعال کرنا پڑے گا، جو انڈسٹریز خسارے میں ہیں ان کو پرائیویٹائز کیا جائے۔ بجلی کے ریٹ بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، انڈسٹریز کو چلانےکے لیے قرضے چاہیے ہوتے ہیں،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق اس میں کمی آئی ہے جب کہ ملک میں کاسٹ آف ڈیوئنگ بزنس بڑھ گئی ہے۔