نوشہرو فیروز( ای پی آئی) سابق وفاقی وزیر جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی عدالت میں پیش غلام مرتضیٰ جتوئی الیکشن کے دوران پی پی کارکن کے قتل کیس میں عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آئیندہ سماعت 3 جون تک ملتوی کردی.
سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی نے پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی بات ہے وہ غنڈہ گردی ہے مودی سرکار نے بھارت میں الیکشن قریب آنے کے بعد پاکستان سے جنگ کرنے کی ناکام کوشش کی پاک افواج، پاک فضائیہ نیوی سمیت ہمارے اداروں نے انڈیا کو دھول چٹادی انہوں نے کہاکہ مودی اپنی سیاسی موت مرچکا ہے مودی اب دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیئے ممکنہ جنگ جیسا اقدام کرسکتا ہے.
مرتضیٰ جتوئی نے کہاکہ پاکستان کے لیئے ہمارے بڑوں نے بیش بھا قربانیاں دی جن کی مثال تاریخ میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ بھارت اگر پاکستان کا پانی بند کرتا ہے تو اسکو تباہی سے کوئی نہیں بچاسکتا پنجاب حکومت اگر سندھ کے حصے کا پانی روکتا ہے تو مجبورا سندہ کے عوام سڑکوں پر آئینگے .
غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہاکہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر زمین دینے کے بجائے غریب کسانوں کو مفت زمین دی جائے تاکہ وہ خوشحال ہوسکیں