لاہور؛غازی آباد میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی, لاہور کے علاقے غازی آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں گھر میں سلنڈ پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی،جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
2
ججز تبادلہ کیس: جسٹس شاہد بلال نے عمران خان کی درخواست کی زبان پر اعتراض اٹھا دیا.اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے تبادلہ ہوکر آنے والے ججز کو اضافی الاؤنسز دینے کے ثبوت مانگ لیے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ججز پر دباؤ اور سینیارٹی متاثر ہونے کا نکتہ اٹھایا ۔ جس پر جسٹس شاہد بلال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کی زبان پر اعتراض اٹھا دیا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے مؤقف اختیار کیا کہ تبادلے پر آنے والے ججز کو اضافی الاؤنسز ملتے ہیں اور ان کے تبادلے سینیارٹی پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ تبادلہ عبوری ہوتا ہے اور اگر کوئی الاؤنس دیا جا رہا ہے تو ثبوت پیش کیے جائیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب سیٹ خالی نہیں تو تبادلہ کیسے ممکن ہے؟۔بینچ نے اٹھارہویں ترمیم میں تبادلے کی مدت ختم کیے جانے اور آئین سازوں کی نیت پر رائے دینے سے گریز کی ضرورت پر بھی بات کی۔
3
آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور، حکومت نے پلان شیئر کردیاحکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے مالی سال کےبجٹ پر مشاورت حتمی مراحلے میں داخل ہوگئی، آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور دیا ہے۔نجکاری کمیشن حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ رائٹ سائزنگ کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا، قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکر دیں، پی آئی اے کی نجکاری بھی اسی سال مکمل ہونے کی امید ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے مالی مشیر مقرر کردیا، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنیوں کی نجکاری ہوگی، تینوں تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری دسمبر 2005 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔فرسٹ ویمن بینک،ایچ بی ایف سی کی نجکاری میں بھی پیش رفت ہوئی ہے، منافع بخش سرکاری کمرشل اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہے، سرکاری اداروں میں حکومتی اثر کم کرکے نجی سرمایہ کار لانا ترجیح قرار ہے۔
4
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کےمقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں چار جون تک توسیع کر دی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چھببیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمےمیں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔علیمہ خان اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں چار جون تک توسیع کردی۔ آج ایک کیس ہے،کل کوئی اوربنا دیاجائےگا،علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر سایہ ہو رہا ہےانہوں نےوزیراعلیٰ پنجاب کو بغض سے بھری خاتون قرار دیا،عدالت کے باہرمیڈیا سےگفتگو
5
خیبرپختونخوا میں لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دیدی گئی.مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور ریلیف فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسکیم کے تحت اگر گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دئے جائیں گے ۔اس سکیم کا بنیادی مقصد گھر کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں متاثرہ خاندان کو فوری مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔