خضدار(ای پی آئی ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر اور زخمی طالبہ ملائکہ بھی شہید ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ طالبعلم حیدر منگل کو خضدار میں اسکول بس حملے میں شدید ہوا تھاتاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔

خضدار میں دہشتگردانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکہ شہید ہو گئی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 6 ہو گئی ، شہدا میں 5طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔