نوشہروفیروز(ای پی آئی ) نوشہروفیروز کے علاقہ مورو میںہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی سابق ایم پی اے مسرور جتوئی اور کالعدم جماعت کے کارکنان باز سیال ،اعجاز لغاری کے خلاف دہشت ردی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج ۔

مورو میں صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملہ و آگ لگانے کے دو الگ الگ دہشتگردی کے مقدمات میں جی ڈی اے رہنما سابق ایم این اے غلام مرتضی خان جتوئی، سابق ایم پی اے مسرور جتوئی سمیت 43 ملزمان اور 75 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملہ و آگ لگانے کے دو الگ الگ دہشتگردی کے مقدمات داخل کئے گئے ہیں سرکاری مدعیت میں داخل ایک مقدمہ میں 14 ملزمان سمیت 30 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبک دوسرا مقدمہ لنجار ہاوس کے مینیجر دوست سولنگی کی مدعیت میں 29 ملزمان سمیت 45 نامعلوم افراد کو۔نامزد کیا گیا ہے