ایکسپریس نیوز ہیڈلائنز 3 بجے
1
اپیلٹ ٹربیونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے بھجوا دیا۔اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا کہ کمپٹیشن کمیشن 90 روز میں شوگر کارٹلز کیس کا فیصلہ کرے، کمپٹیشن کمیشن کا چیئرپرسن جوڈیشل کارروائی میں کاسٹنگ ووٹ استعمال نہیں کر سکتا۔2021 میں شوگر ملز پر کارٹل بنانے اور قیمتیں فکس کرنے پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد ہوا تھا، دو ممبرز نے جرمانے کے حق میں جبکہ دیگر دو نے مخالفت میں فیصلہ دیا تھا۔ٹربیونل نے کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن نے کاسٹنگ ووٹ کے ذریعے دو، دو سے برابر فیصلے کو اکثریت میں بدلا تھا، کاسٹنگ دوٹ ختم ہونے سے پرانا فیصلہ دوبارہ دو دو سے برابر ہو گیا، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن دوبارہ سماعت کر کے اپنا فیصلہ دیں۔
2
راولپنڈی: شہری کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج،مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بتھیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ طلب کرتے رہے، ملزمان دھمکیاں دیتے رہے کہ رقم نہ دی تو منشیات کے مقدمات میں پھنسا دیں گے۔
3
یومِ تکبیر؛ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کردیا28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
4
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا حکم،جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پانی کے تحفظ سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنا ہونگے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قصور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تاحال غیر فعال ہے اور نجی کمپنی ایک سال گزرنے کے باوجود اسے بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے نمائندے علی اعجاز نے بتایا کہ پلانٹ کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔عدالت نے کمشنر لاہور سے آئندہ سماعت پر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قصور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بندش سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، اور وہاں پیدا ہونے والے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔عدالت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قصور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بحال کرنا ہوگا تاکہ ٹیریز کا پانی صاف کیا جا سکے۔
5
بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے تین اہم سوالات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی مفادات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے قربان کر دیا اور بھارت کی عزت کا سودا کیا۔راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں بند کریں اور عوام کو اصل حقائق بتائیں۔راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی سے تین سوالات کیے:
آپ نے پاکستان کے دہشتگردی سے متعلق بیان پر یقین کیوں کیا؟
آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟
آپ کا غصہ صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آتا ہے؟
راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے غیر ضروری سفارتی دورے کر رہی ہے، جو "ویپنز آف ماس ڈسٹریکشن” بن چکے ہیں۔