1
وزارت داخلہ نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سکیورٹی انتظامات کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جب کہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداددہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔
2
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان،آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کرس گیفنی اور رچرڈ ایلن گورتھ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جب کہ انگلینڈکے رچرڈ کیٹل بورو ٹی وی اور نیتین مینن فورتھ امپائرکے فرائض سرانجام دیں گے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے۔
3
حکومت سندھ کا خواتین کوای وی اسکوٹیز دینےکیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔یلو لائن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ جام صادق پل اس منصوبے کا اہم حصہ ہے، اس منصوبے کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025 تھی تاہم منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جب کہ ڈپو 1 اور 2 کی تعمیربھی جاری ہے، کوشش ہے وقت سے پہلے مکمل ہو۔اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفارسومرو نےبھی ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پربریفنگ دی ۔
4
کراچی میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، روزانہ متعدد کیس رپورٹ ہونے لگے۔نجی اسپتال کے سانس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر جاوید خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر 8 سے 10 مریض اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے مریض ایسے ہیں جن کی ٹریول ہسٹری موجود ہے، اسپتال آنے والے مریضوں کی حالت بہتر ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے