1
بجٹ 2025،26 کی تیاری پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔ آخری مشاورتی سیشن شام کو ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکسوں کی شرح کم کرنے اور دفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کرنے، ترقیاتی وغیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے سے متعلق تجاویز بھی شیئرکردی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے تجاویز دے دیں، صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کی شرح کم کرکے کاروبای لاگت میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔ ٹیکس و نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تفصیلات سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا۔
2
پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔پاکستان کو قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز ملا کر 14.1 ارب ڈالر ملے، رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
3
آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ ای ایف ایف پروگرام کیلئے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی اور فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا، حکومت بجٹ سپورٹ کیلئے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کرسکتی۔آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے ای ایف ایف پروگرام کیلئے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام کی 9 مئی کو منظوری دی اور فنڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کیے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، کئی اصلاحات میں پاکستان نے مثبت پیشرفت کی، اس وجہ سے بورڈ نے پروگرام کی منظوری دی۔
4
یومِ تکبیر پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بند ہوں گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ،علاقائی بینچز، سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ رجسٹرار اور پنجاب کے سیشن ججز کو ارسال کردی گئیں۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔


