1
راولپنڈی میں منشیات فروشوں سے روابط ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، سی پی او خالد ہمدانی نے 17 اہلکاروں کو جبری طور پر نوکری سے برطرف کردیا۔راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں پر منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کا الزام ثابت ہوگیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 17 اہلکاروں کو نوکری سے جبری برطرف کردیا۔ذرائع کے مطابق برطرف اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل شامل ہیں، جبری طور پر برطرف ہونیوالوں میں سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوارالحق بھی شامل ہیں۔دیگر اہلکاروں میں اے ایس آئی عمران خالد، عمر، ندیم اور شکور، ہیڈ کانسٹیبل ظریف، انیس، نصیر اور کانسٹیبل سمیع اور امتیاز کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔
2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر حسن نواز پاؤں میں چوٹ کی وجہ سے اسپتال منتقل، جارح مزاج بیٹر حسن نواز وارم اپ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حسن نواز کا وارم اپ سیشن کے دوران پاؤں مڑ گیا، جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان اعظم خان نے حسن نواز کی انجری کے حوالے سے بتایا کہ ان کی چوٹ معمولی تھی، حسن نواز کی ایکسرے رپورٹس درست آئی ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں
3
معرکہ بنیان مرصوص،بھارتی وزیرخارجہ کا جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف،امریکی نائب صدراورسیکرٹری روبیو بھارتی حکومت سےبراہِ راست رابطےمیں تھے،امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکامجھ سے رابطہ ہوا،کشیدگی کےدوران امریکی نائب صدروینس نےوزیراعظم مودی سےرابطہ کیا۔ بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر
4
صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کردیا گیاجس کے تحت اب جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج بھی مفت ہوگا۔مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نےکہا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت نےایک اور فلاحی قدم اٹھایا ہے،چارمہنگے علاج والی بیماریوں کا علاج بھی اب مفت ہوگا،جن میں آلۂ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ صحت کارڈ سے او پی ڈی کا پائیلٹ پراجیکٹ کا آغاز مردان سے جلد کیا جائے گا،ملک بھر میں صحت کارڈ کےپینل پرموجود سات سو ترپن اسپتالوں میں خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات دی جارہی ہیں،بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،
5
گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر 634 مہاجرین کو ڈی پورٹ کردیا گیاپاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر چھ سو چونتیس مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ سو پچیس افراد کو سرحد پار کروایا،جن میں 823 کو طورخم جبکہ دو کو انگور اڈہ بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا، واپس جانے والے افغانیوں میں 634پاکستان میں غیرقانونی طور پرمقیم تھےجبکہ افغان رجسٹریشن کارڈ کے حامل ایک سواکانوے افغانوں نے رضا کارانہ واپسی کی۔
6
امریکی بینکوں کا مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی لانے کا فیصلہ،جو ڈالر کی قیمت سے منسلک ڈیجیٹل کرنسی ہوگی۔غیر ملکی جریدے نے وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جے پی مورگن چیس، بینک آف امریکا، سٹی گروپ اور ویلز فارگو کے درمیان اس نئی ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ اسٹیبل کوائن انہیں بین الاقوامی منتقلی سمیت مالی لین دین کو تیز کرنے کی اجازت دے گا، جس کو روایتی بینکنگ سسٹم کے ذریعے مکمل کرنے میں کئی دن لگتے ہیں۔علاوہ ازیں امریکی کریڈٹ اداروں کو خدشہ ہے کہ ان کے اپنے اسٹیبل کوائن کے قیام کے بغیر وہ تیزی سے ترقی پذیر کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مسابقت سے محروم ہو جائیں گے۔
7
پشاورباچا خان ایئرپورٹ پرفلائیٹ سیفٹی کے لئے دفعہ 144 نافذ،پشاورضلعی انتظامیہ نےطیاروں کو حادثات سےبچانے کے لئےپشاور باچا خان ایئرپورٹ کے اردگرد علاقوں میں پتنگ بازی،کبوتر بازی اور لیزر بیم کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے،جو دو ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گی۔پشاورضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق پشاور ایئرپورٹ میں فلائیٹ سیفٹی کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا گیا ہے،144 کے تحت پشتہ خرہ، گلبرگ، سواتی پھاٹک، لنڈی اخون محمد، یونیورسٹی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی، پتنگ بازی، ڈرون اڑانے، اور ہوائی جہازوں کے لیے نقصان دہ لیزر لائٹس کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔یہ فیصلہ شہریوں اور ہوائی ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔