اسلام آباد (ای پی آئی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس میں عمران خان کو کامیاب امیدوارقراردیا گیا ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ روزالیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا تھا.فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں،
چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر نوٹس لیا تھا.
این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ،این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد،این اے 118 ننکانہ،این اے 239 کورنگی. این اے 45 کرم کی نشست پر بھی عمران خان کامیاب قرار پائے.
الیکشن کمیشن نے دفتر کو ہدایت کی ہے کہ تمام حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
عمران خان نے 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ عمران خان نے 30 اکتوبر کو این اے 45 کرم ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی.


