جامشورو(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع جامشورو ٹول پلازہ کے قریب رکن قومی اسمبلی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو باحفاظت نکال لیا تھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتجاج کے دوران کئی لوڈ ر وہیکلز جلا دی گئیں ، توڑ پھوڑ کی گئی اور مال سے بھرے ٹرالر لوٹ لیے گئے لیکن انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا البتہ صوبائی وزیر کا گھر جلائے جانے پر مقدمہ درج ہونے کی اطلاعات تھیں ۔