1
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جج ٹرانسفر کے عمل میں 4 درجات پر عدلیہ کی شمولیت ہوتی ہے ۔ ایک میں بھی انکار ہو تو ٹرانسفر نہیں ہوسکتا اگر سب کچھ ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوتا تو الگ بات تھی۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل مکمل کرلئے ۔ کہا سینیارٹی کے معاملے میں عدلیہ کو اندھیرے میں رکھا گیا۔ راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ہر جج اپنی ہائیکورٹ کا حلف اٹھاتاہے، ہر ہائیکورٹ کا اپنا دائرہ اختیار ہوتا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کے تھرڈ شیڈول میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے الگ حلف کا ذکر نہیں، آئین میں حلف کیلئے ہائی کورٹس کا ذکر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے وہی حلف لیا جو تبادلے والے ججز نے اصل تقرری کے بعد اٹھایا تھا، سپریم کورٹ ہائیکورٹس کے تمام ججز کا حلف ایک جیسا ہے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ عدالت کے سامنے 5 ججز کی درخواست ہے، پانچ ججز میں صرف جسٹس محسن اختر کیانی چیف جسٹس بننے کی دوڑ میں ہیں۔جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ کیا آرٹیکل 200 تبادلے پر نیا حلف نہیں ہوگا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 200 میں نئے حلف اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان استفسار کیا کہ ججز ٹرانسفر کی آخری سمری میں حلف نہ اٹھانے کا ذکر کیوں کیا گیا؟ سینیارٹی اور حلف کو ججز ٹرانسفرز کی ابتدائی سمریوں میں چھپایا گیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججز کی سینیارٹی پر سپریم کورٹ کا عدالتی فیصلہ موجود ہے۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ کیا ججز کا حلف اور سینیارٹی سیکرٹری قانون طے کرے گا؟ کیا کسی نے سیکرٹری قانون سے حلف اور سینیارٹی پر رائے مانگی تھی؟ سیکرٹری لاء نے سمری میں سینیارٹی اور حلف کی وضاحت کیوں کی؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایڈوانس کیلئے بھیجی سمری انتظامی نوعیت کی ہے، عدالت کے سوالات پر جواب دوں گا۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بتایا جائے سیکرٹری وزارت قانون کانٹریکٹ کے کتنے ٹرم انجوائے کر چکے ہیں؟ بعد ازاں سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفرز کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
2
سعودی اسٹاک مارکیٹ میں عید الاضحیٰ پر 6 چھٹیوں کا اعلان,خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 8 ذوالحجہ (ممکنہ 4 جون) کو ٹریڈنگ کا اختتام ہوگا، اسٹاک مارکیٹ میں 5 جون سے 10 جون تک تعطیلات ہوگی، تداول مجموعی طور پر 6 روز بند رہے گی اور 15 ذوالحجہ (ممکنہ 11 جون) کو کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگا۔سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 29 مئی یکم ذوالحج ہوگی، یوم عرفہ 6 جون اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوں گے۔
3
پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے،دو دنوں میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر ایک ہزار گیارہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیاہے۔جن میں 66 اسلام آباد اور 15 پنجاب سے بےدخل کیے گئے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ دو دنوں میں ایک ہزار ایک سو اننچاس افراد کو سرحد پار کروایا۔جن میں 1 ہزار 147کو طورخم جبکہ 2 کو انگور اڈہ بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا ہے۔واپس جانے والےافغانوں میں 1ہزار 11 غیرقانونی طورپرپاکستان میں مقیم تھےجبکہ افغان رجسٹریشن کارڈ کے حامل 138 افغانوں نے رضا کارانہ واپسی اختیار کی،خیبر پختونخوا سے 1 ہزار 66 ،اسلام آباد سے 66 جبکہ پنجاب سے واپس کئے جانے والوں میں 15 افغان باشندے شامل ہیں۔
4
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پار کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کے زیر استعمال 2 کلاشنکوف، ایک پسٹل اور دو بم قبضے میں لے لیے گئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیاوزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے،بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔
5
سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔بینچ کے رکن جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کرسکتے ہیں؟ پراسیکیوٹر صاحب پولیس والے نے ایک ہی الزام دو لوگوں پر کیسے لگا دیا؟ زخمی افراد کی فہرست میں تو اس پولیس اہلکار کا نام بھی شامل نہیں۔پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر دیگر بھی کافی الزامات ہیں، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ الزامات تو آپ ہر روز کوئی نہ کوئی نیا لگا دیں گے۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے، جس پر وکیل 4 ماہ کے حکم کے بعد ایک مہینے میں صرف فرد جرم عائد ہوئی، ٹرائل روزانہ نہیں ہو رہا، عدالت نے ایک ہفتے کی تاریخ دی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب جونیئر وکیل کیس کررہے ہوں تو زیادہ سختی نہ کیا کریں، آپ بھی کبھی جونیئر وکیل رہے ہیں، ضمانت ہو لینے دیں، پراسیکیوٹر صاحب ساس بھی کبھی بہو تھی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا۔
6
عالمی سطح پر18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف,18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اورحساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جس سے عالمی ڈیٹا لیک سے گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں،اس پر پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔سرٹ کی ایڈوائزی کےمطابق انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی، عالمی سطح پر صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئیں،پاکستانی صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کریں۔ڈیٹا لیک سےشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیک اور سائبر حملوں کا خطرہ ہوسکتا ہے،سرکاری ادارے اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔سرٹ کی ایڈوائزی میں صارفین اپنے اکاؤنٹس پر دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں،حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی،خودکار حملے شروع ہوسکتے ہیں،نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی صارفین کو پاس ورڈ منیجر کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔


