1
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملے میں 4 جوڈیشل فورمز سے رائے لی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی۔کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قیام کا قانون آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت بنا ہے، قانون میں صوبوں سے ججز کی تقرری کا ذکر ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے آپ کا کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ پر نہیں آسکتے، جس پر وکیل فیصل صدیقی نے کہا تبادلہ ہو بھی جائے تو مستقل نہیں ہو گا، تبادلہ پر واپس جانے پر جج کو دوبارہ حلف نہیں اٹھانا ہو گا،: اگر دوبارہ حلف اٹھایا بھی جائے تو پہلے حلف کا تسلسل ہو گا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا انڈیا کی طرح یہاں بھی ہائیکورٹس ججزکی ایک سنیارٹی لسٹ ہو تو کیا ہو گا جبکہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ سنیارٹی لسٹ یکساں ہو تو کوئی جھگڑا ہی نہیں ہو گا۔فیصل صدیقی نے کہا کہ مشترکہ سنیارٹی لسٹ پر سب ججز نتائج سےآگاہ ہوں گے، جج کا مستقل تبادلہ کرنا جوڈیشل کمیشن اختیارات لینے کے مترادف ہے۔
2
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔
3
خوشاب: پولیس نے 4 کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیاجرم چھوٹا ہو یا بڑا اس کا مقدمہ بھی درج ضرور ہوگا اور پولیس بھی حرکت میں آئے گی۔پنجاب کے ضلع خوشاب کی پولیس نے 500 روپے مالیت کی 4 کولڈ ڈرنکس بوتلوں کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق محلہ اسلام پورہ عید گاہ کے دکاندار نے ون فائیو پر پولیس کو کال کی کہ اس کی دکان سے 4 کولڈ ڈرنک کی بوتلیں چوری ہوگئی ہیں جس کے بعد پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا اور اے ایس آئی کو تفتیشی آفیسر بھی مقرر کیا کہ وہ چور کو تلاش کرے۔
4
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے صونے میں ہونے والی حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی، پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے۔پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخواست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔درجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت میں کمی کیلئے شجر کاری، اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔
5
سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز کردیامسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی کےلیے آئی جی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اورمحمکہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں، کسی کو حق نہیں کہ وہ مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔ کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے، زائدکرایہ لینے والوں کو جرمانے، لائسنس معطلی اورروٹ پرمٹ منسوخ کیا جائےگا۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن


