اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی فوری کام سے روکنے کی استدعا مستردکردی ۔

تفصیل کے مطابق اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔

عدالت نے کہاکہ ابھی تو ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا آپ کی درخواست جلدی سن کر فیصلہ کریں گے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ مختصر تاریخ رکھ رہے ہیں جلدی سن کر فیصلہ کریں گے ۔

وکیل نے کہاکہ کمشنر کی طرف سے سفارش گئی، وزارت داخلہ نے تعیناتی کی ہے ،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کاکہناہے جہاں حکومتی ایشوز ہیں وہاں نجی وکیل نہیں کر سکتے ، وکیل شہباز گل نے کہاکہ عدالت سپیشل پراسیکیوٹر کو عارضی طور پر کام سے روک دے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ٹرائل تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا تب شروع ہوگا جب چارج فریم ہو گا ۔

عدالت نے شہباز گل کی سپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مستردکردی،عدالت کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی