اسلام آباد(ای پی آئی )توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ دوسرے فریق کو کچھ اعتراضات ہیں ان کو سنیں گے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

تفصیل کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے متفرق درخواست پر سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ،

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ دوسرے فریق کو کچھ اعتراضات ہیں ان کو سنیں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفرق درخواست پر 25 جنوری کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی