رحیم یار خان (ای پی آئی ) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں علاقہ کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین سالہ مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ،جبکہ ملزمان پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
بچے کو بازیاب کرانے کے بعد ڈی پی او عرفان علی سموں ، اے ایس پی انعام اللہ اور ٹیم بازیابی کے تین سالہ زین کو لے کر اس کے گھر پہنچ گئی، ورثاء کے حوالے زین کی ماں اور ورثاء کی دعائیں پولیس زندہ باد کے نعرے لگا ئے ۔
اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سالہ زین کی بازیابی کا چیلنج قبول کیا اللہ نے سرخرو کیا ، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزمان پولیس کی موئثر کارروائی پر بچے کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے،
انھوں نے کہا کہ سفاک ملزمان نے معصوم بچے کو اغواء کر کے ظلم کیا تھا بچے کی بازیابی کے لیے پولیس ٹیمیز نے دن رات کام کیا،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے،
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ، پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے،حکومت اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا،