1
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ دو طرفہ ٹیرف پر مذاکرات کیے جا سکیں، امریکا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہے اور پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کی بات کی، واضح کیا جو ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں گے ان ممالک سے تجارت نہیں کریں گے۔ہم پاکستان اور بھارت سے بات چیت کررہے ہیں، ہم ایٹمی جنگ کو تجارت کے بدلے روکنے میں کامیاب ہوئے، فخر ہے ہم جنگ بندی میں کامیاب ہوئے، عام طور پر وہاں گولیاں چلتی ہیں لیکن ہم نے تجارت پر بات کی، پاکستانی حکومت کے نمائندے آئندہ ہفتے آرہے ہیں، دونوں ملک جنگ کریں گے تو میرے پاس ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کیساتھ پریس کانفرنس ,امریکی صدر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت اور ٹیرف پر بات کروں گا، امید ہے تجارت اور ٹیرف پر امریکا چین اختلافات دور ہو جائیں گے، ٹیرف کے معاملے پر عدالتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں۔
2
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نکتہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
3
پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ ,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم، ریگولیشن اور ڈیجیٹلائزیشن پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے درکار غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے پراسیس کو آسان اور مؤثر بنایا جائے۔اجلاس کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی سکیموں کا مسئلہ جلد از جلد قانون کے مطابق حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو۔
4
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے .وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کریں گے اور گرینڈ جرگے میں بھی شرکت کریں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء بھی جرگے میں مدعو ہیں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی جرگے میں مدعو کیا گیا ہے جرگے میں بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ و دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر، سپیکر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا،
5
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے مذہبی آزادی، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔دفتر خارجہ نے زور دیا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا کو تحمل، مفاہمت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
6
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، 3 سال قبل بانی پی ٹی آئی کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو عمران کا جواب تھا کہ 3 سال کیا 3 منٹ بھی چپ نہیں رہوں گا۔نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیئے بغیر سزا دی گئی، ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہے، بانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا، ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہو گی۔وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہا کہ 26 ویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا، اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں ہم نہیں جھکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں کہا گیا کہ 9 مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہو گا، بانی نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمہ دار نکلے سخت سزا دی جائے، معافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے، بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہو گی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں انہیں نقول دی جا رہی ہیں، بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔
7
نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت , فیض آباد انٹرچینج راولپنڈی کو وفاقی دارالحکومت سے جوڑتا ہے، یہ اسلام آباد کا مین انٹری پوائنٹ بھی ہے، فیض آباد انٹرچینج اس قدر خوبصورت ہونا چاہئے کہ عوام کو اس پوائنٹ پر پہنچتے ہی اسلام آباد میں داخلے کا احساس ہو۔ فیض آباد انٹرچینج دیدہ زیب اور دلکش شاہکار ہونا چاہئے، فیض آباد انٹرچینج کے ساتھ متصل ایریا کو دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ سے پرکشش گراؤنڈ میں تبدیل کیا جائے۔
8
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس فیصلہ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان کا اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا۔اختلافی نوٹس میں دونوں ججز کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ دنیا میں دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی جاتی ہیں، درست نہیں، یہ درست ہے کہ عام فوجداری عدالتوں میں سزا کی شرح کم ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان عدالتوں میں انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت یا خواہش موجود نہیں ہے۔نوٹس کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ سپریم کورٹ مستقل طور پر نچلی عدالتوں کے فیصلوں کا عدالتی جائزہ لے رہی ہے، عدالتی مشاہدے میں آیا کہ زیادہ تر بریت کے فیصلے بے بنیاد سیاسی مقدمات میں آتے ہیں،ایسے فیصلے غیر پیشہ ورانہ تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن کا نتیجہ ہوتے ہیں۔اختلافی نوٹ میں بتایا گیا کہ انٹر کورٹ اپیلیں وفاقی، پنجاب اور بلوچستان حکومت کی طرف سے دائر کی گئیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے ان حکومتوں کو فوجداری عدالتوں پر اعتماد نہیں رہا،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان منتخب حکومتوں نے فوجداری عدالتوں پر اعتماد ختم کردیا ہے۔
9
محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہو گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی نافذ کی گئی ہے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد ہو گی۔جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
10
سندھ میں لاڑکانہ خیرپور روڈ پر سیشن جج کے سکواڈ پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ سیشن جج سمکان احمد سکھر سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ راستے میں ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید ہو گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں اقبال ملانو اور صغیر احمد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اجلاس میں قانونی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانونی رائے کو متحرک کیا جائے اور بھارتی پراپیگنڈا اور غلط بیانی کا بھرپور قانونی جواب دیا جائے، انہوں نے کہا کہ متفقہ پلیٹ فارم پاکستان کا مؤقف عدالتوں اور عالمی رائے عامہ کے سامنے مؤثر طریقے سے پیش کرے گا۔
11
آسٹریلیا میں صرف 21 سالہ لڑکی سینیٹر منتخب ,21 سالہ شارلٹ واکر کی کامیابی 2025 کے وفاقی انتخابات میں لیبر پارٹی کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث ممکن ہوئی جس کی بدولت پارٹی کو ساؤتھ آسٹریلیا میں اضافی سینیٹ نشست ملی، ان کا چھ سالہ دور 1 جولائی 2025 سے شروع ہوگا۔ایک بیان میں شارلٹ نے کہا کہ یہ ایک انوکھا احساس ہے، ظاہر ہے دباؤ بھی ہے، سینیٹر بننا میرے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔
12
اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی تھم نہ سکی، صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 321 ہوگئی، 1 لاکھ 23 ہزار 770 فلسطینی زخمی ہو چکے، حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے امدادی قافلے بھیجنے کی اپیل کر دی۔ترجمان حماس کے مطابق غزہ میں انسانی بحران گہرائی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے، واضح رہے اقوام متحدہ بھی کہہ چکی ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران ہمارے تصور سے بھی بدتر ہو چکا ہے،
13
اسرائیل نے عرب ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ رام اللہ میں عرب ممالک کا سمٹ نہیں ہونے دیں گے۔اسرائیل نے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو رام اللہ میں داخل ہونے سے روکیں گے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ فلسطینی اتھارٹی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
14
آئی جی پنجاب کی عید پر پولیس کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت ,آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ دشمن عید الاضحٰی پر امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، پولیس ہائی الرٹ رہے، سرحدی و دریائی چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکار چوکس رہیں، مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دیں۔آئی جی پنجاب نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ عید الاضحیٰ پر کالعدم اور غیررجسٹرڈ شدہ تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اور چندہ ہرگز اکٹھا نہ کرنے دیں، عید الاضحیٰ پر لاء اینڈ آرڈر، سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انسدادی اقدامات یقینی بنائیں۔
15
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل آج ہوگا۔, ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل آج، ارشد ندیم جیت کیلئے پرعزم ,ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنائی، قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے۔بھارتی کھلاڑی یش ویر سنگھ نے 76 اعشاریہ 67 میٹر کی تھرو کی تھی۔ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے،


