1
نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے اہم ٹیکس تجاویز تیار کرلی گئیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 5 سال لیوی لگانے کا پلان ہے، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ موبائل فونز کی بیٹری اور چارجرز کی مقامی تیاری کیلئے مراعات دی جائیں گی۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے مختلف شعبوں کے اہم معاشی اہداف کا تعین بھی کردیا گیا۔بجٹ 2025-26ء میں ٹیکس سے متعلق اہم تجاویز تیار کرلی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے ای وی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر اگلے 5 سال کیلئے لیوی لگانے کا پلان ہے، لیوی لگانے سے سالانہ 24 ارب اور 5 سال میں 122 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔
2
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کہتے ہیں کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آوازمیں آواز ملائی اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے کے افغان حکومت کے بیان پر خوشی کا اظہار بھی کردیا۔ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔وہ سمجھتے ہیں گروہ بندی کے باعث افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں آسکتی، کمانڈر سعید کے بیان کی توثیق کرتا ہوں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی کی خصوصی گفتگو
3
سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے دوران پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں سمیت 34 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا، کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 34 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے، لاہور اور بہاولپور سے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد بھی پکڑے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، ننکانہ، میانوالی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں، لاہور سے 2، بہاولپور سے ایک فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار ہوا۔
4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی مذاکرات کے لیے پاکستانی حکام کے امریکا آنے کی تصدیق کردی.جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ کام کررہے ہیں،امریکا اس وقت بھارت سے ڈیل کرنے کے بہت قریب ہے جبکہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا آرہے ہیں۔صدر نےکہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ڈیل پر فخر ہے،میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکی،لڑائی جوہری تنازع میں تبدیل ہوسکتی تھی،دونوں ممالک سے کہا ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے۔اس سے قبل وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں فریقین نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کرت ہوئےآئندہ چند ہفتے میں تکنیکی سطح پر بات چیت پر اتفاق کیا۔
5
ڈسکہ: بھتیجےنے چچا کو وراثتی جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کر دیاجائیداد کا تنازع جان لے گیا،بھتیجے نے وراثتی جائیداد کے تنازع پر چچا کو گولیاں ماردیں،مقتول کی شناخت 50 سالہ احمد عرف ہمایوں سکنہ پسرور روڈ کے نام سے ہوئی،مقتول احمد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق ملزم رفیق عرف علی واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،بیوہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔