1
افغان حکومت کا بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان،اکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر یہ پیشرفت تجارتی، سکیورٹی اور مہاجرین جیسے اہم معاملات پر براہ راست بات چیت کے دروازے کھولنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
2
بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.41 روپے کمی کا وزیراعظم ریلیف پیکیج برقراروزارت توانائی کے پاور ڈویژن کے مطابق ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں اور شدید سردی میں کمی رہے۔
3
ارمغان کال سینٹر کیس: عدالت کاچالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی،ملزم ارمغان جو اس سے قبل مصطفیٰ قتل کیس میں بھی نامزد ہے پر غیرقانونی طریقے سے کال سینٹر چلانے کا مقدمہ درج ہے، کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے تاہم چالان جمع نہ ہونے پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک چالان کیوں پیش نہیں کیا جا سکا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کچھ وقت درکار ہے، جلد چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اتنا عرصہ گزر چکا ہے، ابھی تک تفتیش مکمل کیوں نہیں ہو سکی؟ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس سے متعلق کچھ مطلوبہ ریکارڈ اب تک موصول نہیں ہوا جس کی وجہ سے چالان تاخیر کا شکار ہوا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے اور عدالت نے ساتھ ہی کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔


