1
چھبیس نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کارکنان کیلئے سرکاری وکیل مقرر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت اور وکلاء نے ورکرز کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، عدالت نے ملزمان کیلئے سرکاری وکیل مقرر کردیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کارکنان کیخلاف درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوا۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کہا اگر کوئی وکیل پیش ہوتا بھی ہے تو اس کی جانب سے جرح ہی نہیں کی جاتی، اس لئے احتجاج کے مقدمہ نمبر 976 میں کفایت اللہ ایڈووکیٹ کو اسٹیٹ کونسل مقرر کیا جاتا ہے۔اسٹیٹ کونسل نے استغاثہ کے 6 گواہان پر جرح مکمل کرلی، کیس کی اگلی سماعت پر تفتیشی افسر اور اے سی پر جرح ہوگی۔
2
عیدالاضحیٰ پر صفائی کی بڑی تیاری، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زیرو ویسٹ ہدف مقرر کرتے ہوئے گرینڈ صفائی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا پلان بنالیا۔ آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 15 لاکھ بایو ڈی گریڈ ایبل بیگز تیار کرلیے، بیگ 300 کیمپس کے ذریعے شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔عید پر آلائشیں اکٹھی کرنے کیلئے 104عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم ہونگے، صفائی آپریشن کامیاب بنانے کیلئے افسران سمیت ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا کہ صفائی یقینی بنانے کیلئے کنٹرول روم فعال رہے گا، جبکہ سیف سٹی کیمروں اور ڈرون سے بھی مانیٹرنگ ہوگی۔
3
لاہورکی سیشن کورٹ نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم خالد کوچودہ سال قید اورچارلاکھ جرمانے کی سزا سنا دیلاہور سیشن کورٹ میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی،جہاں عدالت نے مجرم خالد کو چودہ برس قید کی سزا سنادی، ایڈیشنل سیشن جج نے گواہوں کے بیانات کےبعد فیصلہ سنایا،تھانہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا، پراسکیوشن کےمطابق مجرم سے پانچ ہزار دو سوگرام چرس برآمد ہوئی،مجرم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عدالت مجرم کوسخت سزا دینے کا حکم دے،مجرم کے وکیل نےمجرم کو بری کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے چودہ سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی۔
4
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن میں گولڈ میڈل جیت لیاارشد ندیم اولمپکس چیمپئن کے بعد ایشین چیمپئن بھی بن گئے،ارشد ندیم نے86.40میٹر کی سب سے بڑی تھرو کی۔جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو75.64،دوسری 76.80 ،تیسری باری میں85.57میٹر کی تھرو کی،چوتھی ،83.99، آخری 86.40 میٹرکی چھٹی تھرو پھینک کر ایشین چیمپئن بھی بن گئے،بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کے یاسرسلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر اوردوسری کوشش میں 75.39 میٹر کی ،تیسرے راؤنڈ میں 74.50 میٹر تھرو کی،یاسر سلطان جیولن تھرو مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہے