1
بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اور امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں۔ہندوستان کے رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے، عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے سے واقف ہے۔ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے، بھارتی دہشتگردی کے حقائق کو کھوکھلے بیانیے اور ہتھکنڈوں سے چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور دفاع کیلئے پرعزم ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے سنجیدگی، ضبط اور تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کو خطرہ میں ڈالنے والا بنیادی مسئلہ ہے، اس بنیادی مسئلے کو نظرانداز کرنا خطے کو بداعتمادی اور ممکنہ تصادم کی راہ پر ڈالنے کے مترادف ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کی وکالت کرتا رہے گا۔
2
بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج امریکا میں اہم ملاقاتیں کریگابلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق سفارتی وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا، امریکی حکام کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔پاکستانی سفارتی وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ارکان کو آگاہ کرے گا، او آئی سی کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔
3
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے۔کہا الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے، ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کئے تھے، ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن 2025 میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا، ریٹرننگ افسر نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوارحنا ارشد وڑائچ نے 78 ہزار 702 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن 39 ہزار 18 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے 6 ہزار 832 ووٹ حاصل کر سکے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد شفاقت نے 4 ہزار 851 ووٹ حاصل کئے۔
5
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیا ہے۔ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ’’بانی چیئرمین زندہ باد‘‘ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔شریف خاندان نے پرانی روش اختیار کر کے دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا ہے، جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا۔اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، یہ انتخابی نتائج نہ صرف مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ ایک زناٹے دار طمانچہ بھی ہیں، مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود ہے، عوام نے انتخابات میں ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
6
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق، اسی طرح الیکشن لڑتے رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی، اپوزیشن نے اپنی شکست تسلیم کی ہے اس کی وجہ ہماری بھاری اکثریت سے جیت ہے۔عوامی خدمت اور بھارت سے فتح کا ہماری جیت میں بڑا ہاتھ ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پر لیگی کارکنوں سے خطاب
7
پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم کرنے سے انکار، پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 بنا لئے گئے، اس بار طریقہ واردات بدل دیا گیا اور فارم 45 اپنی مرضی کے بنائے گئے، دھاندلی کے یہ نتائج ہم تسلیم نہیں کریں گے، ہم قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔رہنما پی ٹی آئی فاخر نشاط نے میڈیا سے گفتگو
8
مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی جس میں افضال بھٹی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں افضال بھٹی نے او پی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی اور سکول کے معاملات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا، افضال بھٹی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکرٹری آفس اور آئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا گیا۔ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، تمام اوورسیز پاکستانیز حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار فتح پر جشن منایا۔ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی
9
جماعت اسلامی کراچی کا کے الیکٹرک کیخلاف آج احتجاج کا اعلان،ترجمان جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے مطابق شہر کی 10 سے زائد اہم شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جہاں عوام کے ساتھ مل کر کے الیکٹرک کی برقی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔ کراچی میں روزانہ 12 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ کاروبار، تعلیم اور صحت کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے، کراچی کے عوام سب سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں، 2005 سے اب تک کے الیکٹرک کی پیداوار کم اور صارفین دگنے ہوگئے۔ کے الیکٹرک کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کراچی کو نیشنل گرڈ سے براہِ راست بجلی فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
10
حارث نے ٹی 20 کرکٹ میں بابر کا اہم ریکارڈ توڑ دیالاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ شاندار ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔محمد حارث نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 7 شاندار چھکے شامل تھے، ان کا سٹرائیک ریٹ 232.60 رہا جو کسی پاکستانی بلے باز کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے بلند سٹرائیک ریٹ میں سے ایک ہے، اس جاندار کارکردگی پر انہیں "پلیئر آف دی میچ” بھی قرار دیا گیا۔حارث نے صرف 45 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی 20 سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے، اس فہرست میں اب صرف حسن نواز ان سے آگے ہیں جنہوں نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔
11
مئی کے مہینے میں جہاں ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوئی اور پورے ماہ میں کشیدگی کی صورتحال رہی وہیں فتنہ الخوارج کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگردی کی لہر میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔اسلام آباد میں موجود دہشت گردی پر کام کرنے والی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی جانب سے مئی میں دہشتگردی کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے اعداد کے مطابق گزشتہ ماہ میں 85 دہشت گردی حملے ہوئے، حملوں میں 113 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 52 سکیورٹی اہلکار، 46 شہری اور چار امن کمیٹی کے اراکین شامل تھے، ان دہشت گرد حملوں میں 182 افراد زخمی ہوئے جن میں 130 شہری، 47 سکیورٹی اہلکار اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے مقابلے میں مئی کے دوران دہشت گردی کے حملوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوا، مئی میں عام شہریوں کے زخمی ہونے میں 145 فیصد اضافہ ہوا ہے، اپریل میں 53 شہری زخمی ہوئے تھے جو کہ مئی میں بڑھ کر 130 ہو گئے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے مئی میں دہشتگردی میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، اپریل میں ہونے والے حملوں کی تعداد 81 تھی اور گزشتہ ماہ میں 85 حملے ہوئے ہیں۔
12
گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،36 سالہ میکسویل اب صرف ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے اور امکان ہے کہ وہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ تک دستیاب رہیں گے۔یہ اعلان انہوں نے ایک طویل انٹرویو کے دوران "فائنل ورڈ پوڈکاسٹ” میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 50 اوور کی کرکٹ میں جسمانی تھکن اور 2022 میں ہونے والی سنگین ٹانگ کی چوٹ ان کے فیصلے کی بڑی وجوہات تھیں۔میکسویل نے کہا ہے کہ میں محسوس کر رہا تھا کہ میری جسمانی حالت ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے، میں نے سلیکٹرز سے کہا کہ 2027 کا ورلڈ کپ میری نظر میں نہیں ہے، بہتر ہے کہ اس پوزیشن کے لیے نئے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع دیا جائے۔
13
بنوںمیں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیاخیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں افسوسناک واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار کو قتل کر دیا، جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا، فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے اہلکار کی نعش قبضے میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کی، واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
14
وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویڈیو گیمنگ انڈسٹری فروغ پا رہی ہے۔ ویڈیو گیمنگ انڈسٹری کے فروغ سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، وزارت آئی ٹی نوجوانوں کو مختلف ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ گیم ڈویلپمنٹ میں نوجوانوں کو مہارت حاصل کرنی چاہیے، نوجوان بہترین ایپلی کیشن تیار کریں۔تقریب سے خطاب
15
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا، ڈیزل کے نرخ برقرار،پٹرول کی قیمت ایک روپے اضافہ کے ساتھ 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے پر برقرار ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم جون سے 15 جون کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔
16
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ اوگرا کی جانب سے جون کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی ہوئی جبکہ جون کے مہینے کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 838 روپے مقررکی گئی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔


