1
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پردستی بم سے حملہ کردیا گیا۔جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،ریسکیو ٹیم نے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
2
عمران خان کیخلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں کی سماعت کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی،نیب نےکیسز میں پیروی کیلئے پانچ اسپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کر دیئے۔کیسزکی پیروی کے لیے تعینات پراسیکیوشن ٹیم سردارمظفر کی سربراہی میں عدالت کی معاونت کرے گی ،جبکہ ٹیم میں عرفان احمد ، سہیل عارف،رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا بھی شامل ہیں ۔ٹیم بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں میں نیب کی نمائندگی کرے گی،پراسیکیوٹر جنرل نیب نے چیئرمین کی منظوری سے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی ۔
3
وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہےوفاقی بجٹ 26-2025 میں بینک ڈیپازٹس اور بچت اسکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے، یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق 800 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ کاروں پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے، کیپٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے، نئے بجٹ میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیرغور ہے۔
4
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ روکنے کا حکم، پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح ہی لاگو رہے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور ایم سی آئی کے اختیارات سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن کی جمع کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا جس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 120 دن کی ٹائم لائن دی گئی تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 سٹینڈنگ کمیٹی میں زیر بحث ہے جس کے بعد یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جب منتخب مقامی حکومت ہی نہیں تو پراپرٹی ٹیکس کیسے بڑھ سکتا ہے؟۔ عدالت نے قرار دیا کہ نئی حکومت کے انتخاب تک پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رہے گی۔ کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
5
قومی ادارہ صحت کےمطابق گلگت بلتستان کےضلع دیامر میں 2 سال کا بچہ وائرس سےمتاثر ہوا، قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے بچے میں وائرس کی تصدیق کردی۔حکام کےمطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی۔
6
آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 1 ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پلان،آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،وفاقی وزیر احسن اقبال اجلاس کی صدارت کریں گے۔آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپےخرچ کرنے کا پلان ہے،رواں مالی سال کے مقابلےصوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے، وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی، چاروں صوبے بھی 802 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیں گے،پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں پر 1190 ارب خرچ کرے گی۔اگلے سال سندھ حکومت نے 887 ارب روپےکا ترقیاتی پروگرام تیارکیا ہے،اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کی جانب سے 440 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہےجبکہ بلوچستان حکومت اگلے سال ترقیاتی منصوبوں پر 280 ارب خرچ کرے گی۔ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کے لیےمعاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد رکھنےکی تجویز ہے،رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد ہدف کےمقابلے 2.68 فیصد رہی،آئندہ مالی سال میں مہنگائی کا ہدف 7.5 فیصدمقررکرنے کی تجویز ہے۔اگلےسال زرعی شعبےکی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد رکھا جائے گا،گندم، چاول سمیت اہم فصلوں کا ہدف 6.7 فیصد مقرر کرنےکی تجویز ہے،کاٹن جننگ کا ہدف7، لائیو اسٹاک ہدف 4.2 فیصد مقرر ہونے کا امکان ہے۔نئے بجٹ میں صنعتی شعبےکا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے،جبکہ بڑی صنعتوں کا ہدف 3.5 فیصد،کان کنی کا ٹارگٹ 3فیصد رکھنے کی تجویز ہے،بجلی، گیس اور پانی سپلائی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
7
بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان،مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے کو ممکنہ ریلیف دینے، بجٹ اہداف اور مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حکومت کےلیے بجٹ بنانا کافی مشکل ہے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے آپ کو بہت سارے شرائط پورے کرنے ہیں۔ آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کے لیے مختلف تجاویز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور ریٹیل سیکٹر ٹیکس نیٹ میں نہیں لاسکے، تنخواہ دار طبقے پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد ہے، پھر سپر ٹیکس اور سرچارج بھی لے رہے ہیں۔ مالی سال کے پہلے سال 10 ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے 437 ارب روپے ٹیکس دیا ہے۔ جو پچھلے سال سے 50 فیصد زیادہ ہے۔مختلف سیکٹرز کے لیے ریلیف کی تجاویز تیار کی گئی ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے ان تجاویز پر ردعمل مثبت رہا ہے، تاہم ریلیف اقدامات کے بدلے متبادل ریونیو پلان پیش کرنا لازمی ہے۔
8
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیاذرائع کے مطابق قومی ایر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے تھری زیرو فور لاہور ایر پورٹ پر لینڈنگ پر تھی تو اچانک پرندہ ٹکراگیا۔ جس سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ انسپکشن کے دوران پرندہ ٹکرانے کے شواہد بھی ملے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی بورواسکوپک انسپکشن سے نقصان کا اندازہ لگایا۔ اب طیارے کی مینٹیننس پر پی آئی اے کو لاکھوں روپے خرچ کرنے ہوں گے۔