1
کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوتا: بھارتی ائیر چیف مارشل پھٹ پڑے۔حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر برہم، کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔معاہدے پر دستخط کے وقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کا وعدہ کیوں کیا جاتا ہے؟ بلآخر ہم ایک ایسا وعدہ کیوں کرتے ہیں جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔ ہمیں بھارت میں دفاعی نظام کو ڈیزائن کرکے اس کی تکمیل کرنا شروع کرنا چاہیے، نہ کہ صرف انہیں پیش کرنا چاہیے۔دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب
2
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبرکی تاریخ دی تو کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری،اب 10 مئی ہوگیا، اس کے بعد بھی 2 سال گزرجائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔وزیراعظم نے واضح کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں،کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔ تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔
3
سی ڈی اے نےاپنی تمام بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ بسوں کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100روپے فی کس کردیا گیاہے سی ڈی اے کی بسوں میں روزانہ تقریباً 85 ہزار افراد سفرکرتے ہیں اور بسوں پر سالانہ 3.66 ارب روپے سبسڈی دینا پڑتی تھی۔ کرایوں میں اضافے سے سالانہ آمدن 2 ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔چیئرمینکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی


