1
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیازلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلہ صبح 10 بجکر 29منٹ پر آیا، جس کا مرکز قائد آباد تھا ، زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔قائد آباداوراطراف میں 11 بجکر3منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کے علاوہ ملیر سعودآباد، لانڈھی، ، پورٹ قاسم، شاہ لطیف، بھینس کالونی، شیر پاؤ ، لانڈھی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
2
ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ اچانک ملتوی کرنے کا اعلان،اےسی سی نے ویمنز امرجنگ ایشیاکپ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا میں خراب موسم اور چکن گونیا وائرس کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے۔ ویمنز امرجنگ ایشیاکپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،
3
ویسٹ پولیس نے کانسٹیبل محمدفاروق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔کراچی ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل محمد فاروق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔میر خان گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی تو 5 ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کی ایک موٹر سائیکل کے ٹائر پر گولی لگی اور گرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان محمد سفیان اور ساگر علی سے پستول، چلیدہ خولز برآمد ہوئی، موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی، ملزم محمد سفیان نے انکشاف کیا 19 مئی کو 2 وارداتیں کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں سے سامنا ہوا تھا۔
5
بھارتی چیف جنرل انیل چوہان کے بیان پر طوفان برپا ، پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ،سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کے انٹرویو میں نقصانات کو جنگ کا معمول حصہ قرار دینے پر بھارتی سیاست میں طوفان برپا ہوگیا۔کانگریس صدرملکارجن کھرگے کی قیادت میں اپوزیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن نے مودی حکومت پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے عوام سے حقائق چھپائے، آپریشن سندور اور اس کے بعد کے حالات پر عوام سے دروغ گوئی بند کی جائے،کانگریس رہنمامنوج کمار نے کہ کہ قومی سلامتی کے نام پرحقائق کیوں چھپائے جا رہے ہیں، گزشتہ 2ہفتےمیں مودی سرکار12مرتبہ بیان بدل چکی ہے۔


