1
ایف بی آر) کو وصولیوں میں شارٹ فال کا سامنا،رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کی وصولیوں کے حتمی اعداد و شمارجاری کردیے گئے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ایک ہزار ارب 30 کروڑ روپے شارٹ فال کا سامنا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 1002 ارب روپے کی وصولیاں ہو سکیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 24 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف تھا۔صرف مئی میں 193ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا ہے، مئی میں 907 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہو سکے جب کہ مئی میں 1100 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا۔
2
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے، زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصد رکھنے، لائیو اسٹاک کی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد اور صنعتی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجویز سامنے آئی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 1000 ارب روپے مختص ہوں گے، بلوچستان کو 250 ارب روپے دیے جائیں گے۔قومی نوعیت کے حامل اور پانی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، بھارت کی دھمکیوں کے بعد دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر لازم ہوگئی ہے، قراقرم ہائی وے فیز ٹو کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے، این 25 کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر کی جائے گی،
3
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز،ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، بجٹ میں نان فائلرز کے یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے جب کہ نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔
4.
جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی،۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کیلئے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں اینرخ کلاسن نے لکھا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔اینرخ کلاسن نے بتایا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا اور مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے۔
5
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیامیں اپنا میڈل پاکستان کی افواج کے نام کرتا ہوں، پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں، جو بھی ہو گولڈ گولڈ ہی ہوتا ہے۔عید کے بعد ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے لیے انگلینڈ کا دورہ ہے، میرا اگلا پلان جو بھی ہوگا مجھے کوچ بتائیں گے، پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر لوٹوں۔ میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو
6
نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق رابرٹ اینڈرسن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ رابرٹ اینڈرسن نے 1976 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے لاہور میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 رنز بنائے تھے۔


