1
اے پی سی سی اجلاس: آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر،سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی۔آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے بجٹ 26-2025 کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے، صوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی، اس کے علاوہ چاروں صوبے بھی 802 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیں گے۔پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں پر 1190 ارب خرچ کرے گی، اگلے سال سندھ حکومت نے 887 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام تیار کیا ہے، خیبرپختونخوا کی جانب سے 440 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے جبکہ بلوچستان حکومت اگلے سال ترقیاتی منصوبوں پر 280 ارب خرچ کرے گی۔
2
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد اب پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنا ہوگا۔وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ادارے میں جاری اصلاحات، شفافیت اور ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم نے ایف بی آر میں ہونے والی اصلاحات اور اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں اور کرپشن کے انسداد و شفافیت کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں، انہوں نے حالیہ معاشی اشاریوں کو حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت قرار دیا۔
3
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے۔الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے، ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کئے تھے، ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
ایران میں انسانی سمگلروں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران دس پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ان افراد کو انسانی سمگلروں نے یورپ لے جانے کا جھانسا دے کر یرغمال بنا رکھا تھا۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس کامیاب آپریشن پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
5
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کے بعد اچانک سے مندی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


