1
پاکستان نے بھارتی آبی جارحیت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کےلیے سفارتی محاذ کھول دیا۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 9 رکنی وفد امریکہ پہنچ چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفود نیویارک، لندن، برسلز اور ماسکو کا دورہ کریں گے۔بھارت کی آبی جارحیت اور جھوٹے دعوؤں کے خلاف پاکستان نے عالمی سطح پر مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفود عالمی اداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی، مذاکرات کی اہمیت اور خطے میں پائیدار امن کے لیے عالمی کردار پر زور دیا جائے گا۔
2
عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد کل دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ سمبڑیال میں پولنگ کے دوران ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔ اس ظلم کیخلاف ہماری تحریک جاری ہے اور رہے گی۔ریاست اورعام آدمی کے درمیان ووٹ کا رشتہ ہے مگر پاکستان ووٹ چوری کے سانحہ سے گزر رہا ہے، اس نظام میں سچ کو دیکھنےکی ہمت نہیں، حق کی آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے جسے ادا کررہے ہیں، ہماری تحریک شروع ہے اور جاری رہے گی۔
3
پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،نوٹیفیکشن کےمطابق معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا،کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کےمنظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکےگا، پنجاب بھرمیں فیصلےکا اطلاق فوری ہوگا۔سیکرٹری ماحولیات کاکہنا ہےکہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب بھر کےپیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا،غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا،
4
بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو کارپوریٹ آفس اور گالف کورس بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سمیت دیگر جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو نیب ریجنل آفس اسلام آباد میں ہوگی۔ بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 11 بجے کا وقت رکھا گیا ہے۔ارینہ سینما اور سفاری کلب کی بھی نیلامی ہو گی ۔ خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے نیب آفس اسلام آباد میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
5
بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لئےپہنچنے والی بارہ رکنی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کر رہے ہیں، لاہور پولیس پہلے بھی تین مرتبہ بانی تحریک انصاف کےٹیسٹ کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی آ چکی ہے،تاہم تینوں مرتبہ بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے سے انکار پر ٹیم بغیر کارروائی کے واپس روانہ ہوگئی تھی۔تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔پنجاب فرزنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں،تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے کیسز میں پولی گرافک،فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے ہیں۔تفتیشی ٹیم انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھ پائے گا؟؟۔ڈی ایس پی آصف جاوید کی غیر رسمی گفتگو


