1
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی مشن نے بین الاقوامی برادری پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا اور پانی روکنا خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب ڈورتھی شیا سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ بھارت کی طرف سے دریاؤں کا پانی روکنا اعلان جنگ ہو گا، مودی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے جبکہ پانی روکنے کی دھمکیاں یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔امریکی مندوب کو یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں بہت سے تنازعات کے دوران سندھ طاس معاہدہ قائم رہا، بغیر تحقیق کے پاکستان پرالزام تراشی کے بعد حملہ کرنا بذات خود سوالیہ نشان ہے ، بھارتی موقف کو غلط ثابت کرنے کیلئے اس کے موقف کو من و عن بیان کر دینا کافی ہے۔بلاول بھٹو نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے، بھارت نےجھوٹے الزامات کو سرحد پارحملوں کا جواز بنایا، امن کا راستہ صرف مکالمے اورسفارتکاری سے ممکن ہے۔انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام حل طلب مسائل کے حوالے سے بامعنی اور جامع مکالمے کے آغاز میں اپنا کردار ادا کرے، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کا نوٹس لے۔
2
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت دیامیر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔دوران اجلاس وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری حل کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لئے درکار پانی کی فراہمی، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس کیلئے پانی کے سٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے۔
3
بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور وہ کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی، ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے 1950 سے زائد سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لئے خطرہ ہیں، بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا۔بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے، بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔عوام سے افواج اور افواج سے عوام ہیں، یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
4
آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے اور تنخواہ پر ٹیکس ریلیف دینے کے دو بڑے مطالبات تسلیم کر لیے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو درخواست کی کہ دفاعی ضروریات میں اضافے کو مؤخر نہیں کیا جا سکتا جس پر آئی ایم ایف نے پاکستان کی دفاعی ترجیحات کو تسلیم کیا اور دفاعی بجٹ میں ضروری اضافے پر راضی ہو گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ کے لیے انکم ٹیکس ریلیف پر بھی حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے اور تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح کم ہوگی۔ وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ بجٹ میں افواج پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق باقی تمام اہداف پورے کیے جائیں گے اور آئندہ اقتصادی جائزہ کی شرائط پر بروقت عملدرآمد کیا جائے گا۔
5
کراچی جیل سے فرار قیدی کی ماں نے ذمہ داری کی مثال قائم کر دی۔فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی۔قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں، مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔
6
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بیدخل کرنے سے روک دیااسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف کیس کی سماعت کی، ریڑھی بانوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے نجی ریسٹورنٹ کی بندش کے بعد ریڑھی بانوں کو بھی بے دخل کر دیا، عدالت کا فیصلہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع نجی ریسٹورنٹ کی حد تک تھا۔وکیل نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ریڑھی بانوں سے متعلق فیصلہ موجود ہے۔بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لائسنس یافتہ ریڑھی بانوں کیلئے کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے سی ڈی اے باز رہے، عدالت نے کیس کی سماعت 30 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔
7
پنجاب میں ہوائی اور فضائی اڈوں کے گرد 15 کلومیٹر حدود تک دفعہ 144 نافذ،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی ہو گی۔صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کے ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں 15 کلومیٹر تک ہوگا۔
8
خیبرپختونخوا حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل 2025ء کی منظوری دیدی۔ کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خودمختار ہوگا، بورڈ تمام سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمتِ عملی کی نگرانی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرے گا۔یہ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترمیم، نگرانی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، تحقیق اور ماحولیاتی فنڈز اکٹھا کرنے جیسے اہم امور بھی بورڈ کی ذمہ داری ہوں گے، بورڈ کے تحت ایک خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی گفتگو
9
ہر قیدی کا ڈیٹا موجود ہے ، فرار ہونے والے قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے فرار ہوئے، سات سو سے زائد قیدیوں نے جیل کے دروازے پر ہلہ بولا۔100کے قریب قیدی جیل کا گیٹ توڑ کر فرار ہوئے، ملیر جیل میں 6 ہزار قیدی ہیں، یہ تمام واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا،صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی میڈیا سے خصوصی گفتگو
10
پی سی بی کا بڑا فیصلہ: اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن تحلیل، تمام عہدیدار فارغ،پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیا۔پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے، مارچ 2023 کو ہونے والے انتخابات کو غیر مؤثر قرار دے دیا گیا، فیصلہ 27 مئی کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔پی سی بی نے زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز اسلام آباد کے تمام امور فوری بند کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اٹھایا ہے، اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
11
اسرائیل کی امداد لینے کیلئے جمع نہتے شہریوں پر بمباری، درجنوں شہید،فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امداد لینے والے نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈرون حملہ کیا گیا، جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل نے بمباری کی۔اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امدادی ایجنسیوں نے بھی بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔عالمی ادارہ خوراک نے امداد کی تقسیم کے لیے غزہ تک رسائی مانگ لی ہے۔ غزہ میں اس وقت فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ بھوک سے بے حال ہر ایک فلسطینی تک کھانا پہنچایا جاسکے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر سنڈی مکین، غزہ کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، امداد کی فوری اور مکمل رسائی یقینی بنائی جائے۔برطانوی وزیراعظم اسٹارمر
12
مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی عوام سے عید پر قربانی نہ کرنے کی اپیل،یہ اپیل مراکش کے وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر جاری کی گئی۔بادشاہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مراکش اس وقت شدید معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مویشیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اور ان کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔شاہی پیغام کے مطابق موجودہ حالات میں قربانی کی ادائیگی سے تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سخت متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے عوام اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کریں۔بادشاہ نے یاد دہانی کروائی کہ قربانی سنت مؤکدہ ہے اور دین میں موجودہ مشکل حالات میں رعایت دی جا سکتی ہے۔شاہ محمد ششم نے اپنی طرف سے دو بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ اس اہم سنت کی روح برقرار رہے۔
13
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے سی پیک پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں سی پیک پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ڈکیتیوں اور پولیس کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو کافی دیر تک جاری رہا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت مارا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی جو بدنام زمانہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ تھا۔ہلاک ڈاکو تھانہ شہید نواب خان سمیت ڈیرہ پولیس کو مطلوب تھا۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان
14
بجٹ 26-2025: پٹرولیم مصنوعات پر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ،ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے سال کاربن لیوی بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر عائد کر دی جائے گی، آئندہ مالی سال 26-2025 میں کاربن لیوی سے 45 ارب روپے تک حاصل ہو سکیں گے جبکہ مالی سال 2027 کے دوران کاربن لیوی کی آمدن دُگنی ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ کے لیے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، کاربن لیوی عائد ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔پٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی پی ڈی لیوی کے ساتھ ہی عائد کی جائے گی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کاربن لیوی عائد نہیں ہو گی، آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی کیلئے الگ سے قانون سازی نہیں ہو گی۔
15
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے تک مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لئے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلنے کے سوال پر جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے جو آلات استعمال کیے وہ یقیناً ایسے ہی ہیں جیسے بھارت کے پاس ہیں۔ پاکستان نے کچھ ساز و سامان دوسرے ممالک سے خریدا ہے، حقیقی وقت میں پاکستان نے صرف اور صرف اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا۔ اب کسی بھی تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے کیلئے بہت کم وقت اور جواز چاہیے، مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ صرف مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے انڈیا اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا۔


