1
بھارتی فوج کا کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے لہٰذا رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ بھارت میں ہر سال مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی شہر کے ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عید الاضحٰی کی نماز کا اہتمام کرتی ہے، رواں برس بھی کمیٹی کی جانب سے بھارتی فوج سے عید الاضحیٰ کی نماز کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔
2
نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، انہوں نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔ان کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا تھا۔
3
ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا واقعہ، چوتھا ملزم گرفتار، سلمان فاروقی کا جسمانی ریمانڈ منظور،کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم سلمان فاروقی سمیت دیگر ایک ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔پولیس نے خیابان اتحاد میں بہن کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو میں یہ دوسرا ملزم بھی نوجوان پرتشدد کرتا نظر آرہا ہے، دوسرے ملزم کوفوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔
4
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ،یوکرینی ڈرونز نے روسی سرحد میں ڈھائی ہزار میل تک گھس کر روسی طیارے تباہ کر دیے جس پر ماہرین نے حملے کو روس کا پرل ہاربر قرار دے دیا۔یوکرین کے حملے کے بعد روس کی جانب سے یوکرین کو اس حملے کا جواب دیے جانے کا خدشہ ہے۔ یوکرینی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ روسی ہوائی اڈوں پر اس کے ڈرون حملوں میں روس کا 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، روس کے کروز میزائلوں کے ذخیرے کا ایک تہائی حصہ تباہ ہوگیا۔
5
بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، شہریوں کی شدید تنقید،بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی مؤقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا وہ ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انجوائے کر رہے ہیں، گانے گا رہے ہیں اور پارٹی کر رہے ہیں۔پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے، چاروں میں سے کوئی ایک حملہ آور بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
6
اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور انڈس واٹرز ٹریٹی سمیت معاہدوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کو پاک بھارت جنگ اور اس کے بعد جاری صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کی گئی اس ملاقات میں او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا۔بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ یہ جلد بازی میں کی گئی الزام تراشی بھارت کی جانب سے غیرقانونی فوجی کارروائیوں کا جواز گھڑنے کے لیے استعمال کی گئی اور ان حملوں میں عام شہریوں و شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جنگجویانہ جارحیت کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان کی امن، تحمل اور سفارتی راستہ اپنانے کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدہ کی بحالی، جنگ بندی کا مکمل احترام اور بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔
7
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال کے ٹاپ پر فارمرز کو طلب کر لیاذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز سمیت 22 کھلاڑی کو طلب کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، عثمان خان ، سعود شکیل ، شاہد عزیز، عباس آفریدی ، سلمان مرزا، میر حمزہ ،عبداللہ شفیق ، خواجہ نافع ، حیدر علی ، احمد دانیال، مہران ممتاز، شاہین آفریدی ، خرم شہزاد ، محمد رضوان ، معاذ صداقت، محمد نواز، عامر جمال، نسیم شاہ، صفیان مقیم ، علی رضا اور طیب طاہر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وائٹ بال کے ٹاپ پر فارمرز کو 3، 4 اور 5 جون کو لاہور طلب کیا ہے، تمام کھلاڑی 3 مختلف گروپس میں مختصر کیمپ میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ ٹاپ پرفارمرز کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مستقل کا لائحہ عمل دیں گے۔