1
نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
2
کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ، کمپنیوں پر ساڑھے 37 کروڑ روپے جرمانہ عائد،کمیشن کے مطابق کمپنیاں پروڈکشن کاسٹ مختلف ہونے کے باوجود قیمتیں یکساں رکھ کر صارفین کو نقصان پہنچا رہی تھیں۔مسابقتی کمیشن نے 6 بڑی کمپنیوں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل کو گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فرٹیلائزر کمپنیاں اپنی آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتوں کا تعین آپس میں طے کرتی رہیں۔ ہر کمپنی پر 5 کروڑ، کونسل پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔مسابقتی کمیشن کے مطابق پالیسی کے تحت فرٹیلائزر سیکٹر کی قیمتیں ڈی ریگولیٹڈ ہیں اس کے باوجود قیمتوں کا مصنوعی تعین کسانوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
3
بجٹ اہداف طے کرنے کےلیے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مذاکرات میں آئندہ بجٹ اہداف طے نہیں ہو سکے تھے۔ آج کا اجلا س طویل اور نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے غیر ترقیاتی اخراجات میں واضح کمی اور سبسڈی صرف غریب طبقے تک محدود رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نان فائلرز کیلئے بیرون ملک سفر اور گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر مکمل پابندی بھی زیر غور ہے۔آئی ایم ایف غیرترقیاتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی کا مطالبہ کر رہا ہے، آئی ایم ایف نے سبسڈی صرف غریب طبقے کودینے کا مطالبہ کر رکھا ہے، بجٹ سرپلس، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری سرپلس کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
4
پنجاب حکومت کا لاہورمیٹرو بس سروس کی حالت زار کو بہتر کرنیکا فیصلہ،اربوں روپے کی لاگت سے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل اور اپ گریڈکیا جائے گادستاویزات کےمطابق 2ارب10کروڑ50 لاکھ کی لاگت سے 25 سٹیشنزکی مرمت و بحالی کی جائیگی،1ارب 70کروڑروپے کی لاگت سے تمام اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائیگا،ڈیڑھ ارب کی لاگت سےٹریک کی بحالی کےکام مکمل کیے جائیں گے،پیڈسٹرین بریج،ٹکٹنگ بوتھ،پیلٹ فارم کی گرائنڈنگ اور پالشنگ کا کام کیا جائیگا۔
5
وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ بات چیت کےلیے 4 نکات پیش کردیئے۔بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مودی سرکار نے پھر کوئی حماقت کی تو منہ کی کھائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی صحافیوں سے گفتگو، وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت سے ڈی جی ایم اوز کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں۔ بات چیت کرنے کے لیے 4 نکات ہیں، کشمیر کے بغیر معاملہ طے نہیں ہوسکتا۔ پہلے جنگ بندی کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔ اس کے بعد تجارت کی بات کرسکتے ہیں ۔ دہشت گردی پر بھی بات کرنی ہے تو کرلیں۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور 4 رافیل طیارے گرائے۔ ہندوستان کے کہنے پر امریکا نے پاکستان سے رابطہ کیا جس کے بعد سیز فائر ہوا۔ امید ہے بھارت دوبارہ ایسی حماقت نہیں کرے گا۔ اگرکی تو معاشی نقصان اسی کا ہوگا۔
6
بنوں کےمیریان پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا،حملے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کےمطابق دہشتگردوں اور پولیس کےدرمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے،زخمیوں میں ایس ایچ او فضلی رحمان،شاکر،طورسم اورمحمد حسن شامل ہیں،جنھیں ہیڈ کوارٹر خار اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کےمطابق حملہ آوروں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی،پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
7
محکمہ موسمیات نے پنجاب میں آج سے 5 جون تک بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج سے پانچ جون تک وقفےوقفےسےبارش برسنے کا سلسلہ جاری رہےگا،پی ڈی ایم اےپنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔5 جون تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔