اوسلو(ای پی آئی) ناروے میں منعقدہ ورلڈ ایکسپریشن فورم نے پاکستان میں انسانی حقوق کے مقدمات کی پیروی کرنے والی معروف وکیل ایمان مزاری کو کو ینگ انسپائریشن ایوارڈ 2025 سے نوازاہے
ورلڈ ایکسپریشن فورم کی ایوارڈ دینے کی تقریب ناروے میں ہوئی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے، جمہوریت کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بے خوف جدوجہد کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ۔
ورلڈایکسپریشن فورم کی جانب سے ایمان مزاری کو یہ ایوارڈ نوبیل انعام یافتہ صحافی ماریہ ریسا نے پیش کیا۔

اس موقع پر ماریہ ریسا کا کہنا تھاکہ اس سال یہ ایوارڈ ایک قانون کی طالبہ ایک نمایاں انسانی حقوق کی وکیل بے باک خاتون انسانی حقوق محافظ کو دیا جارہا ہے ،ن کا کہنا تھاکہ ایمان مزاری نے قانون کی بالادستی ، مذہبی و نسلی اور انسانی عظمت کے لیے آواز بلند کی ہے، ماریہ ریسا نے کہاکہ ایمان مزاری جبری گمشدگیوں ، اظہار رائے پر دہشتگردی کے مقدمات اور طاقت کے غلط استعمال کے خلاف برسرپیکار رہیں۔