1
وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب نے ٹرمپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بو ہائنس سے ملاقات کی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ ‘بو ہائنس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بٹ کوائن، کرپٹو مائننگ اور غیرمرکوز انفرااسٹرکچر سمیت ڈیجیٹل اثاثوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو، کرپٹو مائننگ زونز اور اے آئی ڈیٹا انفرااسٹرکچر کے لیے ایک جامع فریم ورک پر کام کر رہا ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
2
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس آج کی کاز لسٹ سے خارج کر دیا۔ عدالتی ویب سائٹ پر وضاحت دی گئی کہ کیس غلطی سے مقرر ہوا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کیس آج کی کاز لسٹ میں شامل کیا گیا تاہم بعد میں عدالتی ویب سائٹ پر وضاحت دی گئی کہ کیس غلطی سے مقرر ہوا تھا۔رجسٹرار آفس نے آج کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کی تھی لیکن بعد ازاں کیس لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔تھی۔
3
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس سے متعلق مکمل ریکارڈ اور قانونی توجیہہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلے کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ عمر ایوب نے مطالبہ کیا ہے کہ ریفرنس کی آئینی و قانونی بنیاد، مصدقہ کاپی اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔خط کے مطابق آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس کی توجیہہ، نوٹسز، وضاحت کے مواقع اور اسپیکر کی صوابدیدی مثالیں بھی فراہم کی جائیں۔ عمر ایوب نے اعتراض اٹھایا کہ ریفرنس پر اسپیکر کی ذہنی تسلی کا کوئی واضح ثبوت موجود نہیں۔انہوں نے قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کی بنیاد پر تمام تفصیلات فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں پارلیمانی وقار اور جمہوری اصولوں کی روشنی میں ریکارڈ کی فوری فراہمی پر زور دیا گیا۔
4
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی،قومی ترقیاتی پلان،پی ایس ڈی پی،میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ نئےمالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹرکےاہداف کی منظوری دی جائےگی۔ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے اور پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزارارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
5
اسٹیٹ بینک عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک بند رہے گامنگل کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون تا 9جون 2025ء (بروز جمعہ تا پیر) عام تعطیلات کے سبب سٹیٹ بینک بند رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھرمیں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
6
پاکستان کا اعلیٰ سطح کا سفارتی وفد نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گیا۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کررہے ہیں،امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے وفد کا استقبال کیا،وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے ہیں۔وفد اراکین کانگریس،تھنک ٹینک اور میڈیا سے تبادلہ خیال کرے گا، پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔
7
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،،اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
8
اسلام آباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں کیا گیا سو فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نےباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔میٹرو بسوں کا کرایہ یکم جون سے 50 روپے بڑھا کر سو روپے کردیا گیا تھا،سماء نے مجوزہ اضافے کی پیشگی خبر 24 مئی کو ہی نشر کردی تھی،جس کے بعد میڈیا دباؤ کے باعث سی ڈی اے نے ایک ہفتہ پہلے نیا کرایہ نامہ مؤخرکیا، لیکن یکم جون کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔عوام نےدہائیاں دیں اورمیڈیا نے عوام کی آوازحکام تک پہنچائی تو وزیراعظم سےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،شہبازشریف نےعیدالاضحی سے پہلے یہ اضافہ عوام کیلئے عید کی خوشیاں ماند کرنے کے مترادف ہے۔
9
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 14خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران جھڑپ میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخواج کے 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سینیٹائیزیشن آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
10
الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے اور وکیل کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی۔عمر ایوب نے کمیشن کو بتایا کہ بجٹ بھی آرہا ہے،درخواست ہے سماعت 27 جون کے بعد رکھیں، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپ کا ایک وکیل یہاں الیکشن کمیشن میں پیش ہوتا ہے، جس پر عمر ایوب نے کہا کہ وہ وکیل میرے دوسرے کیس میں پیش ہورہے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قانون کا مطابق 90 دن میں ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کیلئےاگست تک کاوقت ہے، یہ درست ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا بجٹ میں اہم کردار ہوتا ہے،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔
11
ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہوتے ہی ایلون مسک حکومت پر برہم ہوگئے،ریپبلکن پارٹی کے اخراجات بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سوشل میڈیا پرپیغام میں ایلون مسک نے کہا ریپبلکن پارٹی کی جانب سےپیش کیاگیا اخراجات کا بل فضول خرچی سے بھرپوراورقابل نفرت ہے،ٹرمپ کےکٹوتی اور اخراجات بل کو مزیدبرداشت نہیں کرسکتا،حکومتی بل کے حق میں ووٹ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
12
پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے۔انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولرپینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز دیدی گئی۔ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔حساس عمارتوں، اسکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا