1
پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جنگ کے باعث بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے صرف ایئر انڈیا کو 8 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا۔اس امر کا انکشاف ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمبل ولسن کی طرف سے بھارتی حکومت کو لکھے گئے خط میں کیا گیا جبکہ گزشتہ 40 روز میں دیگر ایئر لائنز کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضاؤں کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کو چالیس روز مکمل ہوگئے، پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی لگنے سے بھارتی ائیر لائنز کو روزانہ کی بنیاد پر فیول اور دوران سفر مختلف ممالک میں لینڈنگ اور ٹیک ااف کے اضافی اخراجات کی مد میں یومیہ 30 سے 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔صرف ائیر انڈیا کو روزانہ پرواز کے دورانیہ میں اضافے اور دیگر اخراجات کی مد میں 20 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اس بات کو ائیر انڈیا کمپنی کے سی ای او کیمبل ولسن تسلیم کر چکے ہیں بلکہ انہوں نے بھارتی حکومت کو اس سلسلے میں لیٹر بھی لکھ دیا ہے کہ کتنا نقصان ہو چکا بلکہ پابندی اسی طرح لگی رہی تو مزید اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ پاکستان نے بھارتی ائیر لائن پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی 23 اپریل کو عائد کی تھی جو تاحال جاری ہے۔
2
آئی ایم ایف نے بجٹ کے تمام مراحل اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کردیے۔آئی ایم ایف نے بجٹ کے تمام مراحل کو اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کر دیا ہے جب کہ زرعی آمدن پر ٹیکس سمیت دیگر سخت شرائط کو بھی بجٹ کا حصہ بنانے پر زور دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ جون کے آخر تک ہر صورت منظور کروایا جائے اور منظوری و عملدرآمد اسٹاف لیول معاہدے کے اہداف کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے زرعی آمدن پر ٹیکس لاگو کرنا بنیادی شرط بن چکا ہے۔ عید کے بعد اجلاس بلانا بھی اسی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ہر شعبے سے یکساں ریونیو وصولی ضروری ہے۔
3
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج کی سعادت سے قبل غلافِ کعبہ کا تحفہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، جس میں سعودی وزیر نے مہمان کو غلافِ کعبہ کا تحفہ پیش کیا۔گورنر سندھ نے ملاقات میں حجاج کرام کے لیے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سعودی حکومت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے حجاج، خصوصاً پاکستانی حجاجِ کرام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔سعودی وزیر حج و عمرہ
4
فرانس میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مسجد سے نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیاغیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ رون ریجن کی مساجد کی کونسل کے مطابق ملزم مسجد میں داخل ہوا، قرآن پاک کا ایک نسخہ چرایا، اُسے جلایا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے۔
5
بھارتی مسلمانوں کے خلاف قانون کی آڑ لے کر مودی سرکار کی جنگ جاری،مودی کے دور حکومت میں بھارت میں تمام اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے لیے مذہبی تہوار منانا جرم بنا دیا گیا ہےاور عید قرباں آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان اٹھانا شروع کردیا گیا ہے۔بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے قریب آتے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔نیشنل ہیرالڈ کے مطابق اُتر پردیش میں گائے اور اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یو پی میں کھلی جگہ پر نماز کی ادائیگی اور جانور ذبح کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
6
غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید،خان یونس کے ناصر اسپتال میں 35 لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 27 افراد کو رفح میں امدادی مرکز کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ الشفا اسپتال کو 14، الاقصیٰ شہدا اسپتال کو 6، اور العربی اہلی اسپتال کو 3 لاشیں موصول ہوئیں۔طبی عملے کے مطابق جورا کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 4 افراد شہید ہوئے، جب کہ دیر البلح میں ایک اور حملے میں 3 افراد جان سے گئے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ خان یونس، رفح، دیر البلح، اور غزہ شہر میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں لاشیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔
7
روسی فیڈریشن کے اپنے دورے کے آغاز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے منگل کو ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔طارق فاطمی نے وزیر اعظم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی قیادت کے روس کے ساتھ توانائی، رابطے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انھوں نے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ انھوں نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو نام نہاد "معطل” قرار دے کر اس میں خلل ڈالنے کی دھمکی کے سنگین نتائج ہوں گے۔


