1
غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔سلامتی کونسل کی قرارداد میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حماس کی حراست میں تمام یرغمالیوں کی فوری اورغیرمشروط رہائی کا مطالبہ بھی اسی قرار داد کا حصہ ہے۔قرار داد میں غزہ میں امداد پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور امداد کی محفوظ تقسیم پر بھی زور دیا گیا ہے۔
2
ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان،ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن اس سال کراچی شہر سے آلائشیں نہیں اٹھائے گی۔ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 گاڑیاں جلائی گئی ہیں اور ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، اس حوالے سے کمشنر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواست بھی لکھ چکا ہوں، سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈمپر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔
3
ملیر جیل سے فرار مزید تین قیدی گرفتار، تعداد 94 ہوگئی، 122 تاحال فرار،جیل حکام کے مطابق گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے جبکہ 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیےگھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی۔
4
پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے۔ جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔گزشتہ روز ایک خصوصی لیکر دیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔
5
یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے: روس کا مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے اپنے خلائی منصوبے کے تحت بغیر پائلٹ کے فضائی نظام (UAS) پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان روسکوسموس کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری بیکانوف نے منگل کے روز ڈیجیٹل انڈسٹری انفرنس میں کیا۔UAS کے کنٹرول کے لیے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تنصیب کی جا رہی ہے، جس میں 102 سیٹلائٹس اور ایک اضافی اسپیس کرافٹ شامل ہوگا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیس کرافٹ کا مدار میں نصب کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ ڈرونز سے نمٹا جاسکے۔یہ پیش رفت روس کے بڑھتے ہوئے خلائی عزائم کا حصہ ہے، جو نہ صرف دفاع بلکہ کمیونیکیشن اور ریموٹ مانیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں بھی استعمال کی جائے گی۔
6
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق عبوری تجویز پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ایران کوکم سطح پریورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں ایک تفصیلی معاہدے پر بھی کام کررہی ہیں تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق یہ مجوزہ منصوبہ ایک "سفارتی پُل” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکل کر ایک ایسے حل کی جانب بڑھنا ہے جہاں ایران کی جانب سے زمین پر کسی بھی سطح پر یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کی جائے۔ اس تجویز کے مطابق امریکا ایران میں ایٹمی توانائی کے لیے پاور ری ایکٹرز بنانے میں معاونت کرے گا، اور ایسے افزودگی مراکز کی تعمیر پر بات چیت کرے گا۔ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے فوائد حاصل ہونے لگیں، اُسے ملک میں ہر قسم کی افزودگی روکنی ہوگی۔یہ مجوزہ معاہدہ ایرانی اور یورپی حکام کے مطابق خفیہ طور پر ایران کو گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا۔ تاہم یہ اب تک واضح نہیں کہ آیا ایران اس تجویز کو قبول کرے گا یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے پیر کو اشارہ دیا ہے کہ اس مجوزہ معاہدے پر جواب چند روز میں دیا جائے گا۔
7
حکومت کا اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینےکی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینےکی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافہ واپس لینےکا نوٹیفکیشن آج رات جاری کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔